’یس مین‘ باکس آفس پر سرِفہرست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے مزاحیہ اداکار جم کیری کی نئی فلم’یس مین‘ برطانیہ میں ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں باکس آفس درجہ بندی میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ برطانوی مصنف ڈینی والس کی کتاب پر بنائی جانے والی یہ فلم ان کے اس فیصلہ کے بارے میں ہے جس میں انہوں نے ہر کسی بات کے جواب میں’ہاں‘ کر کے اپنی زندگی تبدیل کرنے کا تہیہ کیا تھا۔ برطانوی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آنے والی فلم ایڈم سینڈلر کی مزاحیہ فلم ’بیڈ ٹائم سٹوریز‘ ہے جبکہ عظیم خواہشات اور ریکارڈ اخراجات سے بنائی جانے والی فلم ’آسٹریلیا‘ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی اداکار اور فلمساز عامر خان کی فلم’گھجنی‘ بھی برطانوی باکس آفس پر اس ہفتے کی دس کامیاب ترین فلموں میں شامل ہے۔ گزشتہ ہفتے باکس آفس پر سرِ فہرست رہنے والی فلم ’ٹوائی لائٹ‘ اس ہفتے پانچویں نمبر پر آ گئی جبکہ ہالی وڈ کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’مڈغاسکر‘ کے سیکوئل ’ایسکیپ ٹو افریقہ‘ دوسرے نمبر سے چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ امریکی باکس آفس کے مطابق اس ہفتے پہلے نمبر پر اداکارہ جینیفر آنسٹن کی مزاحیہ فلم ’مارلے اینڈ می‘ رہی جس نے پہلے ویک اینڈ پر چھتیس اعشاریہ چار ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔ برطانوی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم’بیڈ ٹائم سٹوریز‘ نے امریکی باکس آفس پر بھی دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ | اسی بارے میں نئی بانڈ فلم نے ریکارڈ توڑ دیے02 November, 2008 | فن فنکار بیٹ مین کی فلم باکس آفس پر ہٹ28 July, 2008 | فن فنکار بیٹ مین فلم کی ریکارڈ آمدن20 July, 2008 | فن فنکار باکس آفس پر سرفہرست27 May, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||