BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 November, 2008, 08:57 GMT 13:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی بانڈ فلم نے ریکارڈ توڑ دیے
کوانٹم آف سولیس
اولگا کوریلنکو اس فلم میں بانڈ کے ساتھ ہیں
سونی سٹوڈیو نے کہا ہے کہ بانڈ سیریز کی نئی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن برطانیہ میں باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور فلم نے 4.9 ملین پاؤنڈز کا بزنس کیا ہے۔

اس فلم نے ’ہیری پوٹر اینڈ دا گوبلیٹ آف فائر‘ کی اوپننگ کا ریکارڈ توڑا ہے۔ اس فلم نے ریلیز کے پہلے دن 4.025 ملئین پاؤنڈ کا بزنس کیا تھا۔

’ کوانٹم آف سولیس‘ نامی اس فلم ميں ڈینئل کریگ بطور ہیرو اداکاری کر رہے ہیں۔

فلم کی عوام کے لیے ریلیز سے قبل بدھ کو لندن میں ہوئے ورلڈ پریمیئر میں پرنس ولیم اور پرنس ہیری بھی شامل ہوئے تھے۔

پہلے دن کے بزنس نے دو ہزار چھ کی بانڈ فلم ’کسینو رویال‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس فلم نے ریلیز کے پہلے دن 2.9 ملین پاؤنڈز کا بزنس کیا تھا۔ حالانکہ ’کسینو رویال ‘ کی ناقدین اور فلم شائقین دوونوں کی ہی جانب سے کافی ستائش کی گئی تھی۔

’ کسینو رویال‘ میں ہی پہلی مرتبہ ڈینئل کریگ نے بانڈ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم سال دو ہزار چھ کی سب سے مقبول فلم کے طورپر سامنے آئی تھی اور اس نے برطانیہ کے باکس آفس پر 50 ملین پاؤنڈز کا بزنس کیا تھا۔

بانڈ سیریز کی حالیہ فلم کی کہانی ميں بانڈ اپنی معشوقہ کے قاتلوں سے بدلہ لیتا ہے۔ فلم ناقدین نے اس فلم پر ملا جلا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

ڈیلی ٹیلی گراف میں مارک موناہن نے لکھا ہے’ فلم دیکھنے والوں کو بانڈ کے کردار میں کریگ ضرور متاثر کریں گے ۔ ان کا کردار ایک غصیل، غیر جزباتی اور جنون سے بھرا ہوا ہے۔ ‘

انہوں نے مزید لکھا ہے’ لیکن بعض مکالمے بے حد سست ہیں اور اس انداز میں لکھے گئے ہیں کہ یہ پتہ نہیں چل پاتا کہ اصل میں دھوکہ کس کو کون دے رہا ہے۔‘

ٹائمز میں جیمز کرسٹوفر نے لکھا ہے کہ یہ ایک دلچسپ فلم اور نئے بانڈ کے علاوہ اس فلم میں کوئی اور اتنا اچھا کام نہیں کر سکا ہے۔

اسی بارے میں
فینکس: اداکاری چھوڑ رہا ہوں
01 November, 2008 | فن فنکار
باکس آفس پر سرفہرست
27 May, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد