فینکس: اداکاری چھوڑ رہا ہوں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے مشہور اداکار جئیوکن فینکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلموں میں ایکٹنگ چھوڑ رہے ہیں تاکہ اپنی موسیقی پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ فینکس کی ایک ترجمان نے کہا کہ ان کی نئی فلم ’ ٹو لورز (دو عاشق)‘ ان کی آخری فلم ہوگی۔ فینکس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے والی فلم ’واک دی لائن‘ میں جانی کیش کا کردار ادا کیا تھا جس کے لیے انہیں آسکر انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن ترجمان کے مطابق ’یہ کوئی حیرت کی بات نہیں۔ فینکس میوزک ویڈیو بناتے رہے ہیں اور کئی برسوں سے موسیقی سے وابستہ ہیں۔‘ چونتیس سالہ اداکار نے گزشتہ ہفتے ایک ٹی وی چینل پر انٹریو دیتے ہوئے فلمیں چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن جب رپورٹر نے پوچھا کہ کیا وہ مذاق کر رہے ہیں تو انہوں نے انٹرویو بیچ میں ہی ختم کر دیا۔ انہوں نے شہرت انیس سو پچانوے میں’ ٹو ڈائی فار‘ نامی فلم سے حاصل کی جس میں وہ محبت کے نشے میں اندھا ہو جانے والے ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کرتے ہیں جو اپنی معشوقہ کے شوہر کا قتل کر دیتا ہے۔ ٹو لورز میں ان کے ساتھ گوئنیتھ پالٹرو نے کام کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’ہالی وُڈ اور بالی وُڈ کا حسین ملاپ‘07 September, 2006 | فن فنکار ہالی وڈ کے پیچھے بالی وڈ29 May, 2006 | فن فنکار انڈین فلمی صنعت بھیڑ چال کا شکار22 April, 2006 | فن فنکار منا بھائی کی شہرت ہالی وڈ تک 13 May, 2005 | فن فنکار ڈگلس انڈیا میں فلم بنائیں گے26 January, 2005 | فن فنکار سپیلبرگ کی جانب سے امداد کا اعلان05 January, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||