BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 September, 2006, 00:04 GMT 05:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہالی وُڈ اور بالی وُڈ کا حسین ملاپ‘

امیتابھ بچن
’کبھی الوداع نہ کہنا‘ بھی میلے میں دکھائی جائے گی
کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں شروع ہونے والے اکتیسویں ٹورانٹو انٹرنیشنل فلمی میلے میں دنیا بھر سے پانچ سو سے زائد فِلمی ستارے شرکت کر رہے ہیں۔

میلے میں امیتابھ بچن ، رانی مکر جی، ابھیشیک بچن، پریتی زنٹا اور شاہ رخ خان بالی وڈ کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ فلم ساز میرا نائر، دیپا مہتا اور کرن جوھر بھی میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ بالی وڈ کے ساتھ ساتھ دیگر مشہور اداکاروں میں چینی اداکارہ زانگ زی، بریڈ پٹ، فرانسیسی اداکار ڈینئل آتیل اور ہسپانوی اداکار پیڈرو الموڈور قابل ذکر ہیں۔

افتتاحی پروگرام کے دوران کَرن جوہر کی ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کو نمائش کےلیئے منتخب کیا گیا ہے۔ سات ستمبر سے سولہ ستمبر تک جاری رہنے والی اس میلے میں پانچ ہندوستانی فلمیں نمائش کےلیئے پیش کی جارہی ہیں۔

ٹورانٹو فِلم میلے کو شروع ہوئے تیس برس ہو چکے ہیں۔ اس بار میلے میں ہالی وڈ ، بالی وڈ اور دیگر ممالک کے 500 سے زائد نامور اداکار، ہدائتکار اور موسیقار شرکت کریں گے۔

پانچ سال قبل شاہ رخ خان کی فلم ’اشوکا‘ اس میلے میں نہ دکھائی جاسکی جسکی وجہ یہ تھی کے اس کا پرنٹ دوران گم ھوگیا تھا۔ اس برس شاہ رخ خان کو یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میلے کے افتتاحی پروگرام میں دیکھ سکیں گے۔

فلم ’کابل ایکسپریس‘ بھی اس فلمی میلے میں دکھائی جا رہی ہے جس میں حصہ لینے والے بھارتی اداکار جان ابراھیم گزشتہ سال ریلیز ہونیوالی فلم ’واٹر‘ کی وجہ سے پہلے ہی پہچانے جاتے ہیں۔

کبیر خان کی ’کابل ایکسپریس‘ کی کہانی11 / 9 کے بعد افغانستان میں پیش آنے والے کچھ ایسے واقعات کے گرد گھومتی ہے جو کہ صرف اڑتالیس گھنٹوں پر محیط ہیں۔

کبیر خان اب تک دستاویزی فلمیں بناتے رہے ہیں اور دستاویزی فلم بندی کے دوران انہیں کابل میں جو تجربات ہوئے اُنہی کو بنیاد بنا کر انہوں نے یہ فیچر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔

ٹورانٹو فلم فیسٹیول کی ڈائریکٹر نووا کووان نے بتایا کہ ٹورانٹو فلم فیسٹیول ہالی وڈ اور بالی وڈ کا ایک حسین ملاپ ہے۔

میلے میں تین سو باون سے زائد فلموں کی نمائش ہوگی جن میں دو سو اِکسٹھ فیچر فلمیں اور اکسٹھ شارٹ فلمیں شامل ہیں۔

دنیا کے اکسٹھ ممالک سے تین ہزار آٹھ سو تریسٹھ فلمیں اس میلے میں بھیجی گئیں جن میں سے تین سو باون فلموں کا انتخاب ہوا جبکہ پانچ بھارتی فلمیں میلے میں دکھائی جائیں گی-

دیپا مہتا
میلے میں متنازعہ فلموں کے ہدائتکار اپنے تجربات اور آنے والے موضوعات پر فلم بینوں کو آگاہ کریں گے- ان متنازعہ فلموں میں بھارتی نژاد کینیڈین ہدایتکارہ دیپا مہتا کی فلم ’واٹر‘ اور امریکی ہدایتکار مائیکل موور کی آنے والی فلم ’سیکو‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مائیکل مور اپنی فِلم ’فارن ہائٹ نائن الیون‘ کے بعد ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں گے۔

ٹورانٹو شھر اور اس کے گردونواح میں لاکھوں کی تعداد میں بھارتی اور پاکستانی فلم بینوں کے علاوہ دوسرح قوموں کے لوگ بھی بالی وڈ کی فلموں کو شوق سے دیکھتے ہیں۔ میلے کے دوران بھارتی موسیقار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

بین الاقوامی فلمی صنعت کی اہم شخصیات اور دنیا بھر کے فلمی ستاروں کی موجودگی میں ٹورانٹو ہالی وڈ کا سماں پیش کر رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد