روم فلم فسٹیول کا افتتاح کیڈمین کریں گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روم فلم فسٹیول کی افتتاحی تقریب کے ورلڈ پریمیئم کا آغاز نکول کیڈمین اپنی فلم’ فر‘کے ساتھ کریں گی۔ آسکرا یوارڈ یافتہ اداکارہ کیڈمین کے ساتھ اس فسٹیول کے افتتاحی تقریب میں فلم کے ڈائریکٹر سٹیون شینبرگ بھی موجود رہیں گے۔ یہ فلم 13 اکتوبر کو پارکا ڈیلا آڈیٹوریئم کے سانٹا سیکیلا ہال میں دکھائی جائے گی۔ کیڈمین نے کہا کہ ’ میں اٹلی کو بے حد پسند کرتی ہوں۔یہ ایسا ملک ہے جس سے مجھے کافی لگاؤ ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں اس فلم فسٹیول کےاہم موقع پر موجود رہونگی‘۔ فلم فسٹیول کے دوران اٹلی کی اداکارہ مونیکا بولیکی کی فلم کا پریمئیم شو بھی ہو گا۔ انہو نے پولو ورزی کی فلم’ نیپولین اینڈ می‘ میں اپنے کردار کا جوہر دکھایا ہے۔ یہ فلم ایلبا جزیرہ میں1814 میں نیپولیئن کی ملک بدری سے متعلق ہے۔ اس فسٹیول میں شامل تیسری اہم فلم’ دی نیم سیک‘ ہے جسے انڈیا کی ڈائریکٹر میرا نائر نے بنایا ہے۔ اس فلم میں عرفان خان ، کال پین اور تبو نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم پولیتزر انعام یافتہ ناول نگار جھومپا لاہیری کے ناول پر مبنی ہے جس میں ایک ایسے ہندوستانی خاندان کی پریشانیوں کو پیش کیا گیا ہے جو کولکاتہ سے نیویارک منتقل ہو جاتا ہے۔ | اسی بارے میں مغل اعظم کا لاہور میں پریمئر شو23 April, 2006 | فن فنکار لندن میلے میں پاکستانی فِلم24 October, 2003 | فن فنکار برلن میلہ: بوسنیا کی فلم جیت گئی 20 February, 2006 | فن فنکار 57 ویں کینز فلم فیسٹیول کا آغاز12 May, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||