BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 October, 2003, 09:05 GMT 14:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن میلے میں پاکستانی فِلم
کِرن کھیر
عائشہ کا کردار اداکارہ کِرن کھیر نے کیا ہے

مشہور عالمی فلم میلہ ’لندن فلم فیسٹیول‘ میں پاکستانی فلم ’خاموش پانی‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جمعہ چوبیس اکتوبر اور بدھ انتیس اکتوبر کو یہ فلم لندن کے دو الگ مقامات پر دکھائی جائے گی۔

خاموش پانی کی کہانی جنرل ضیاء الحق کے اقتدار سنبھالنے کے وقت شروع ہوتی ہے اور اس کے ڈرامائی واقعات ضیاء دور میں بڑھنے والے سماج میں مذھبی جنون اور عدم برداشت کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ ایک بیوہ عائشہ کی کہانی ہے جو پنجاب کے ایک گاؤں میں اپنے نوجوان بیٹے سلیم کے ساتھ رہتی ہے ۔ بیٹا کالج میں پڑھتا ہے جبکہ عائشہ خود قرآن شریف پڑھاتی ہے۔

ان کی زندگیاں اس وقت تبدیل ہو جاتی ہیں جب گاؤں میں دو ایسے نوجوان آتے ہیں جو ’اصل اسلام‘ کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ سلیم ان لوگوں سے بے حد متاثر ہو جاتا ہے اور ان کی مہم میں شامل ہو جاتا ہے۔

عائشہ اپنے بیٹے کو اپنی آنکھوں کے سامنے بدلتے دیکھتی ہے لیکن وہ اس تبدیلی کو روک نہیں سکتی۔ سلیم کے خیالات سخت گیر ہوتے جاتے ہیں اور اس کا اپنی ماں کے ساتھ رویے میں بھی بہت فرق آتا ہے۔

انہی دنوں بھارت سے آیا ہوا ایک سکھ یاتری تقسیم ہند کے وقت خاندان سے بچھڑنے والی اپنی کھوئی ہوئی بہن کی تلاش کرتا ہوا عائشہ کے در تک پہنچتا ہے۔

یہ فلم نہ صرف پاکستان کے ایک اہم دور کی کہانی بیان کرتی ہے بلکہ پاکستانی معاشرے اور شناخت کے کئی مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔ ان میں اہم سوال جو سامنے آتا ہے وہ یہ کہ کیا آپ کی شناخت صرف اور صرف آپ کے مذھب سے ہوتی ہے یا پھر آپ کی زمین، زبان اور دیگر روایات سے بھی؟

ہدایت کارہ صبیحہ سمار کو اس فلم کے لئے چند ماہ پہلے بین الاقوامی ’گولڈن لیپرڈ‘ فلمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد