باکس آفس پر سرفہرست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیانا جونز کے سلسلے کی تازہ فلم شمالی امریکہ میں اپنی نمائش کے پہلے چار دنوں میں بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر کامیاب بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں اول نمبر پر آ گئی ہے۔ انڈینا جونز سلسلے کی آخری فلم کے انیس سال بعد بنائی جانے والی اس فلم ’دی کنگڈم آف دی کرسٹل سکل‘ شمالی امریکہ میں جمعرات کو نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ کینز کے فلمی میلے میں اس فلم پر ملے جلے تبصرے کیئے گئے۔ توقع کی جاری رہی ہے کہ امریکہ کے میوریل ڈے کے ویک اینڈ پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلموں میں دوسری سب سے کامیاب فلم ثابت ہو گی۔ اس فلم میں مشہور اداکار ہیرسن فورڈ چھنٹا لہرانے والے پروفیسر کا کردار دھرا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کیٹ بانشٹ اور شیا لابیوف ادارکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم کے ڈسٹریبیوٹر پیراماونٹ کا خیال ہے کہ پیر کے روز امریکہ میں چھٹی ہے اور اس دن یہ فلم مزید دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا کاروبار کرے گی۔ | اسی بارے میں نئی نارنیہ فلم سبقت لے گئی03 January, 2006 | فن فنکار عالمی باکس آفس مالا مال07 March, 2008 | فن فنکار کانز میں عالمی فلمی میلے کا آغاز14 May, 2008 | فن فنکار کنگڈم آف ہیون کا راج09 May, 2005 | فن فنکار ہالی وڈ کے لیے 2006 کامیاب سال29 December, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||