آسکر ایوارڈز کے لیے ووٹنگ جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسکر ایوارڈز کی نامزدگی کے سلسلے میں ووٹنگ کا پہلے مرحلہ جاری ہے اور اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے ارکان کو بیلٹ پیپرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے پانچ ہزار آٹھ سو دس ممبران اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کس اداکار یا فلم کو کس کیٹیگری کے لیے نامزد کیا جائے۔ ان نامزدگیوں کا اعلان بائیس جنوری کو کیا جائے گا جب اس سلسلے میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔ اس سال آسکر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی آسٹریلوی ایکٹر ہیو جیکمین کریں گے۔ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممبئی کے پس منظر میں بنائی جانے والی برطانوی ہدایت کار ڈینی بوائل کی فلم سلم ڈاگ ملینئر پسندیدگی کے اعتبار سے سب سے آگے ہے۔ اس سلسلے میں فلم دی کیوریئس کیس آف بینجمن بٹن کا نام بھی لیا جا رہا ہے جس میں مرکزی کردار بریڈ پٹ ادا کر رہے ہیں۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے ممبران میں اداکار، ہدایت کار اور فلمی صنعت سے منسلک دیگر پروفیشنل شامل ہیں۔ اکیڈمی کے ممبران کو بیلٹ پیپرز منگل کے روز جاری کیے گئے اور یہ بارہ جولائی تک واپس کیے جانے ضروری ہیں تاکہ ان کی گنتی کے بعد ابتدائی نامزگیوں کا اعلان کیا جا سکے۔ گزشتہ ہفتے سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کے لیے نامزگیوں کا اعلان کیا گیا جسے آسکرز میں کامیابی کا اہم اعشاریہ سمجھا جاتا ہے۔ سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کے لیے برطانوی اداکارہ کیٹ ونسلٹ کو دو کیٹیگریوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں آسکر: ووٹوں کی گنتی شروع 01 March, 2006 | فن فنکار اس سال آسکرز کون جیتے گا؟22 February, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||