BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 July, 2007, 07:19 GMT 12:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوڈ لاء افغانستان میں
جوڈ لاء (فائل فوٹو)
جوڈ اور جرمی نے افغانستان کے مشرقی صوبوں کا دورہ بھی کیا
21 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کے ’یومِ امن‘ کے فروغ کے لیے ماضی میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے معروف برطانوی اداکار جوڈ لاء ان دنوں جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان میں ہیں۔

اس دورے کے دوران جوڈ لاء نے برطانوی فلم ساز جرمی گِیلی کے ساتھ عام افغانی شہریوں پر ایک ڈاکومنٹری کی فلم بندی کے لیے افغانستان کے مشرقی حصے میں واقع پرُ خطر علاقوں کا سفر بھی کیا۔

جوڈ لاء نے بی بی سی کو بتایا:’ سفر کے دوران ہمیں لوگوں کی جانب سے ناقابل یقین حد تک مثبت ردِعمل ملا۔ افغانستان کے بارے میں میرا مجموعی تاثر یہ ہے کہ یہاں امید اب بھی زندہ ہے‘۔

جرمی گِیلی کی جانب سے ایک مہم کے آغاز کے بعد اقوام متحدہ نے 2001 میں رائے شماری کے بعد متفقہ طور پر ’یوم امن‘ کی منظوری دی تھی۔ اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لابنگ کے لیے 1999 میں جرمی کی ایک ڈاکو منٹری’ پیس ون ڈے‘ کو استعمال کیا گیا۔

جوڈ نے افغان بچوں اور کمیونٹی رہنماؤں کے انٹرویوز کیے

جرمی گِیلی اس کے بعد تقریباً پچاس ممالک کا دورہ کر چکے ہیں جس میں صومالیہ اور سوڈان بھی شامل ہیں۔ اس دوران انہیں دلائی لامہ اور اقوام متحدہ کے سابق سکیرٹری جنرل کوفی عنان کی بھرپور مدد حاصل رہی۔

جرمی گِیلی اور جوڈ لاء نے گزشتہ ہفتہ افغانستان میں گزارا جہاں انہوں نے ’یومِ امن‘ سے متعلق اپنی دوسری ڈاکو منٹری کی فلم بندی کی۔ کابل کے علاوہ وہ ملک کے مشرقی صوبوں لغمان اور ننگرہار بھی گئے۔ سکیورٹی کی وجوہات کی وجہ سے ان کا دورہ خفیہ رکھا گیا۔

جرمی گِیلی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ اس سال ’یوم امن‘ زندگی بچانے والی سرگرمیوں کے لیے جانا جائے گا جیسے کہ ویکسینیشن، امدادی اشیاء کی فراہمی اور جنگ میں وقفہ۔

ان کا کہنا تھا:’اگر ہم جنگ سے امن کی جانب جانا چاہتے ہیں تو ہم میں سے ہر ایک شخص کو امن کے عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کا عہد کرنا ہو گا‘۔

جوڈ لاء نے جو یومِ امن کے سفیر ہیں، بی بی سی کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر افغانستان کی طرف سے امن کا پیغام آیا تو وہ کہیں زیادہ موثر ہو گا۔

توقع ہے کہ اس ڈاکو منٹری کا پریمیئر اگلے سال افغانستان میں کیا جائے گا۔

’عراق اِن فریگمنٹس‘ جنگ کی کہانیاں
عراق پر بنائی گئی فلمیں آسکر کی دوڑ میں
ویلز’امریکی شاہکار‘
’سٹیزن کین‘ بہترین امریکی فلم قرار پائی ہے۔
اسی بارے میں
خوفناک ترین فلم ’ایلین‘
27 April, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد