خوفناک ترین فلم ’ایلین‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور سائنس فکشن فلم ’ایلین‘ کے اس منظر کو جس میں ایک مافوق الفطرت مخلوق ایک کردار کا سینہ پھاڑ کر باہر نکلتی ہے بالغوں کے لیے بنائی جانے والی فلموں کا بہترین منظر قرار دیا گیا ہے۔ فلموں کے میگزین ’ایمپائر‘ نے اپنی اٹھارویں سالگرہ کے موقع پر اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے ناظرین کے لیے بنائی جانے والی بہترین اٹھارہ فلموں کی ایک فہرست شائع کی ہے۔ فلم میں کسی کے جسم کے ٹکڑے کرنے کے منظروں میں سے سب سے خوفناک منظر کے طور پر فلم ’اومن‘ کے ایک سین کا انتخاب کیا گیا جو کہ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فلم ’این امیرکن وئروولف‘ (An American Werewolf) کا ایک منظر ایپمائر کی فہرست میں تیسرے درجہ پر رہا۔ میگزین نے بالغوں کی فلموں میں سے نہانے کے بہترین مناظر کی بھی فہرست ترتیب دی جس میں پہلے نمبر پر فلم ’سائیکو (Psycho)‘ کا ایک منظر رہا۔ انیس سو اناسی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایلین‘ جس کے ایک منظر کو خوفناک ترین منظر کے طور پر چنا گیا اس میں ایک عجیب و غریب مخلوق فلم کے ایک کردار کے چہرے سے چمٹ جاتی ہے۔
تھوڑی دیر بعد دکھایا جاتا ہے کہ ہیرو بظاہر اس مخلوق سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور بیٹھ کر کھانا کھانے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے کہ ایک دھماکے سے اس کا سینے پھٹتا ہے اور وہ عجیب و غریب مخلوق اس کا سینہ چیر کر باہر نکلتی ہے۔ فلموں کے بارے میں مختلف کہانیاں سنانے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ جب یہ منظر فلمایا جا رہا تھا تو باقی اداکاروں کو پوری طرح نہیں بتایا گیا تھا کہ اس منظر میں کیا ہوگا، اور اس کا مقصد ان اداکاروں کے چہروں پر آنے والے حیرت اور خوف کے قدرتی تاثرات کو فلمبند کرنا تھا۔ ’اومن‘ میں ایک کردار کے جسم کے ٹکڑے کیے جانے والا منظر اس لحاظ سے بہت خوفناک تھا کہ اس میں منظر کی تمام تر جُزیات ’سلو موشن‘ میں فلمبند کی گئی تھیں۔ خوفناک ترین فلموں کی فہرست میں شامل کی جانے والی زیادہ تر فلمیں کلاسک ہیں، جیسے دی ایگزارسسٹ (The Exorcist)، دی تِھنگ (The Thing) اور دی ایول ڈیڈ (The Evil Dead)۔ حالیہ برسوں میں بنائی جانے والی فلموں میں سے ’دی رسکی بزنس (The risky Business)‘ پانچویں نمبر پر رہی۔ اس کے علاوہ بہترین اٹھارہ فلموں کی فہرست میں ’ریزر وائر ڈاگ (Reservioir Dog)، دی گاڈ فادر (The Godfather)، اور کیسینو (The Casino) بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں آسکرز:’دی ڈیپارٹڈ‘ بہترین فلم26 February, 2007 | فن فنکار ' واٹر' اندھیرے سے روشنی تک کا سفر24 January, 2007 | فن فنکار ’ہم ہالی وڈ کی نقالی کب چھوڑیں گے؟‘23 February, 2007 | فن فنکار ہالی وڈ کے لیے 2006 کامیاب سال29 December, 2006 | فن فنکار چینی فلم میں عریانیت پر بحث 22 December, 2006 | فن فنکار دوبئی میلہ: عرب فلم سازی کا احیاء21 September, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||