ٹام کروز: برلن میں فلم بندی ممنوع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے مقبول اداکار ٹام کروز کو اپنی ایک نئی فلم کے لیے برلن میں اس مقام پر فلم بندی سے روک دیا گیا ہے جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران فوج کے ایک کرنل کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ اس فلم میں ٹام کروز کرنل کلاؤز وان سٹافن برگ کا کردار نبھا رہے ہیں جنہیں انیس سو چوالیس میں نازی رہنما ہٹلر کے قتل کی سازش کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی تھی۔ جرمنی کی وزارت خارجہ کے مطابق فلم بندی پر پابندی سے اس بات کا کوئی تعلق نہیں ہے کہ ٹام کروز غیر روایتی مذہبی عقیدے ’سائنٹولوجی‘ کے پیرو کار ہیں۔
جرمنی میں تاثر یہ ہےکہ سائنٹولوجی پیسہ کمانےکا گورکھ دھندا ہے اور فلم کے پروڈیوسرز کو فوجی مقامات پر فلم بندی سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔ اس وقت حکومت کا جواز تھا کہ سائنٹولوجی پر عمل کرنےوالے ملک کے جمہوری نظام کو زک پہنچا رہے ہیں۔ لیکن سائنٹولوجی کے پیروکار اس تاثر کو قطعی سے مسترد کرتے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ پکچر کی کہانی سے کروز کے عقائد کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جرمن حکومت کےایک ترجمان کے مطابق فلم بندی کی اجازت نہ دیے جانے کی وجہ یہ ہے کہ یہ جگہ اس دور کی ایک تاریخی یادگار ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر فلورین ہینکل نے اس سال بہترین غیرانگریزی فلم کے زمرے
میں آسکر انعام حاصل کیا تھا۔ کروز کے دفاع میں وہ کہتے ہیں کہ اس رول سے جرمنی کی شبیہ کو فٹبال کے دس عالمی کپ کرانے سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ سائنٹولوجی پر حالیہ دنوں میں کافی تنازعہ رہا ہے۔ اس کے بانی ران ہوبارڈ کے مطابق سائنٹولوجی ایک ایسا علم ہے جو نفس، روح اور باقی حیات سے اس کے تعلق پر مبنی ہے۔ بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ انسان لافانی ہے، اور وہ جو چاہے حاصل کرسکتاہے، اگرچہ اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ مذہبی عقیدہ ایسی باتوں میں گھرا تصور کیا جاتا ہے جن کے بارے میں رازداری سے کام لیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ اسے ایک ’کلٹ‘ یا مذہبی رحجان سے زیادہ نہیں مانتے۔ |
اسی بارے میں انجلینا کیلیے کمبوڈین شہریت12 August, 2005 | فن فنکار سلمان خان کے انڈر ورلڈ سے تعلقات؟14 July, 2005 | فن فنکار بالی وڈ میں کامیڈی 06 July, 2005 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||