بسلان سانحے پر ہالی وڈ کی فلم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے فلمساز بسلان سکول میں ہونے والے 2004 کے قتل عام پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مشہور زمانہ فلم ’ڈا ونچی کوڈ‘ بنانے والی کمپنیوں ’امیجن اینٹرٹینمنٹ‘ اور ’یونیورسل سٹوڈیوز‘ نے اس سانحے کے بارے میں چھپنے والے ایک آرٹیکل کے جملہ حقوق خرید لیئے ہیں۔ ایک چیچن علیحدگی پسند گروپ نے روسی سکول کا محاصرہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس واقعے میں 331 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 186 بچے شامل تھے۔ اس سانحے پر صحافی سی جے شورز کا لکھا ہوا آرٹیکل اگلے ماہ ’ایسکوائر‘ میگزین میں شائع ہوگا۔ ’اے بیوٹی فل مائنڈ‘ اور ’اپولو تھرٹین‘ جیسی مشہور فلموں کے پوڈیوسر برین گیزر کا کہنا ہے کہ بسلان سانحہ کی کہانی چیخ چیخ کر بڑی سکرین پر دکھائے جانے کی درخواست کررہی ہے‘۔
شورز، جوکہ نیویارک ٹائمز کے نامہ نگار بھی ہیں، بسلان سانحے کے 18 ماہ بعد جائے وقوعہ پر دوبارہ گئے تھے اور انہوں نے اس واقعے میں بچ جانے والوں کے انٹرویو بھی کیئے تھے۔ محاصرے کی واحد بچ جانے والی ملزم نور پاشی کو کئی مقدمات کا سامنا ہے۔ منگل کو عدالت نے کہا تھا کہ نور پوشی دہشتگردی کے اقدام میں ملوث ہیں۔ ان کی سزا ن سنائےجانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ ان پر بسلان حملے کے دوران قتل کے الزامات بھی ہیں۔ استغاثہ نے ان کے لیئے سزائے موت کی درخواست کی تھی لیکن فی الحال روس میں سزائے موت پر پابندی ہے اس لیئے زیادہ امکان یہی ہے کہ انہیں عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔ | اسی بارے میں الجزیرہ پر فلم کی زبردست کامیابی28 May, 2004 | فن فنکار عراق پر ایرانی فلم کو ایوارڈ 25 September, 2004 | فن فنکار ۔۔۔کتنی برساتوں کے بعد 30 August, 2005 | فن فنکار اسلام پر متنازعہ فلم ،ڈائریکٹر قتل02 November, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||