’سیٹیزن کین‘ عظیم ترین امریکی فلم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فلم انسٹیٹیوٹ نے انیس سو اکتالیس میں بننے والی ہالی وڈ فلم ’سیٹیزن کین‘ کو امریکہ کی عظیم ترین فلم قرار دیا ہے۔ یہ آسکر انعام یافتہ فلم آرسن ویلز نے بنائی تھی اور اس نے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے انیس سو اٹھانوے میں ترتیب دی جانے والے پہلی فہرست میں بھی اول مقام حاصل کیا تھا۔ دوسرے نمبر پر’دی گاڈفادر‘ رہی جسے جرائم کی دنیا پر بننے والی تاریخ کی بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دس سال پہلےالفرڈ ہچکاک کی فلم ’ورٹیگو‘ اکسٹھویں مقام پر رہی تھی، لیکن نئی فہرست میں دس مقبرل ترین فلموں میں شامل کی گئی ہے۔ نئی فلموں کو زیادہ کامیابی نہیں ملی ہے اور سن 2001 میں بننے والی ’لارڈ آف دی رنگز‘ کو پچاسواں مقام حاصل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ حالیہ فلموں میں صرف ’سیونگ پرائیویٹ رائن‘، ’ٹائٹینک‘، اور’ سکستھ سینس‘ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
فہرست کے لیے فلموں کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعہ کیا گیا۔ ووٹنگ میں فلم سازی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 1500 شحصیات اور مصنفوں نے حصہ لیا۔ اس مرتبہ کچھ ایسی پرانی فلمیں بھی فہرست میں شامل ہیں جو پہلی فہرست میں نظر انداز کی گئی تھیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اب پرانی فلموں کے بہتر پرنٹس تیار کئے گئےہیں اور یہ ڈی وی ڈی پر دستیاب ہیں۔ فہرست میں ’جراسک پارک‘ اور ’شنڈلرز لسٹ‘ جیسی فلموں کے ڈائریکٹر سٹیون سپیلبرگ کی پانچ فلمیں شامل کی گئی ہیں جبکہ اداکاروں میں رابرٹ ڈی نیرو اور جیمس سٹیورٹ پانچ پانچ فلموں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ ویلز نے جب سیٹیزن کین بنائی تھی، اس وقت وہ صرف پچیس برس کے تھے اور کہا جاتا ہے کہ اس فلم نے فلم سازی کا تصور ہی بدل دیا تھا اور آج بھی فلم ساز اس فلم کی بلندیوں کو چھونے کی آرزو رکھتے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہےکہ وہ ہر دس سال بعد ایک نئی فہرست جاری کرے گا تاکہ سنیما کے بدلتے ہوئے مزاج کی عکاسی کی جاسکے۔ |
اسی بارے میں ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے22 November, 2005 | فن فنکار اولیور سٹون کی ہالی وڈ پر تنقید02 September, 2006 | فن فنکار آسکرز کے فاتحین کا اعلان جلد25 February, 2007 | فن فنکار سپرمین کے لباس کی نیلامی08 April, 2007 | فن فنکار ممنوعہ ادویات، ’ریمبو‘ پکڑے گئے21 May, 2007 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||