پچاس ہزار ڈالرمیں سشمیتا کی پینٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کی اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کی ایک پینٹنگ پچاس ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔ عام طور پر کسی پینٹگ کے لیئے اتنی بڑی رقم بھارت کے کسی بڑے پینٹر کو ہی ملا کرتی ہے۔ چیریٹی کے لیئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیئے دبئی میں منعقد ایک پروگرام میں یہ رقم جمع کی گئی۔ یہ رقم عمران خان کےکینسر ہسپتال کو دیا جائے گا۔ ’شوکت خانم میموریئل کینسر ہوسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر ‘ کا قیام پاکستان کے سابق کرکٹر عمران خان نےاپنی ماں کی یاد میں لاہور میں کیا تھا۔ سشمیتا سین نے بی بی سی سے کہا کہ ’ انہیں خوشی ہے کہ انکی پینٹنگ کو اتنی بڑی رقم ملی ہے‘۔ سشمیتا نے کہا کہ ’ حقیقت یہ ہے کہ یہ پینٹنگ فروخت نہیں بکہ نیلام ہوئی ہے اور یہ رقم ایک ایسی تنظیم کو ملے گی جس سے لوگوں کی کافی امیدیں وابسطہ ہیں‘۔ سشمیتا نے کہا کہ ’ یہ میرے لیئے عزت افزائی کی بات ہو گی اگر میری اور پینٹینگس کو نیلام کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کسی فلاحی کام میں ہو۔‘ کینسر ہسپتال کے ترجمان محمود اختر نے کہا کہ ’ ہم لوگ ہرسال رقم جمع کرنے کے لیئے خاص پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں اور اس سال کے پروگرام میں سشمیتا سین کی پینٹنگ کو منتخب کیا گیا تھا۔ پینٹنگ خریدنے والے کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ محمود اختر نے کہا کہ ’ مجھے نہیں معلوم کے پینٹنگ کے خریداراپنا نام ظاہر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں لیکن وہ ایک پاکستانی بزنس مین ہیں جو دبئی میں سیٹل ہو گئے ہیں اور اس ہسپتال سے ان کی کافی ہمدردی رہی ہے۔‘ | اسی بارے میں پکاسو کی پینٹنگ ریکارڈ قیمت میں فروخت06 May, 2004 | فن فنکار پولک کی پینٹنگ ریکارڈ قیمت 13 May, 2004 | فن فنکار انسانی بال پر پانڈا کی پینٹِنگ23 March, 2006 | فن فنکار دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ19 June, 2006 | فن فنکار کراچی: ’مست ماحول‘ میں سشمیتا شو 05 May, 2004 | فن فنکار کراچی: ’مست ماحول‘ میں سشمیتا شو 04 May, 2004 | فن فنکار سشمیتا سین کو عمران کی دعوت 18 May, 2006 | فن فنکار عمران کے ہسپتال کو سشمیتا کا عطیہ 21 September, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||