BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 May, 2006, 09:38 GMT 14:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سشمیتا سین کو عمران کی دعوت

سشمیتا سین
سشمیتا سین پہلے بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں
سابق کرکٹر اور سیاستدان عمران خان نے بالی وڈ کی اداکارہ سشمیتا سین کو پاکستان مدعو کیا ہے۔

عمران اپنی والدہ کے نام سے منسوب کینسر ہسپتال کے لیئے فنڈ اکٹھا کرنے میں سشمیتا سین کی مدد چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے بالی وڈ سے عامر خان اور ہالی وڈ سے لز ہرلی کو عمران خان نے اسی مقصد کے لیئے مدعو کیا تھا۔

سشمیتا سین اس دعوت سے بہت خوش ہیں۔ سشمتا کے مطابق ’عمران نے مجھے نیک مقصد کے لیئے مدعو کیا ہے اس لیئے میں بہت خوش ہوں۔ میں اس مقصد کو پورا کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کروں گی‘۔

عمران جب کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچاتے تھے اس وقت سے سشمیتا ان کی بہت بڑی فین ہیں ۔پہلی مرتبہ وہ عمران سے ایک دوست کی پارٹی میں ملی تھیں اور تب سے ان میں دوستی ہے۔

سشمیتا 1994میں مس یونیورس کا خطاب حاصل کر چکی ہیں اور اب ان کا شمار بالی وڈ کی مشہور اور کامیاب ہیروئینوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔

سشمیتا کی سیکریٹری کرشنا نے بی بی سی کو بتایا کہ سشمیتا اسی سال ستمبر میں پاکستان جائیں گی۔ وہ عمران خان کے ہسپتال کے لیئے فنڈز اکٹھے کرنے کی مہم کا ایک حصہ بن کر پاکستان میں کینسر بیداری مہم بھی چلائیں گی اور کچھ شوز کریں گی تاکہ ہسپتال کے لیئے فنڈز اکٹھے ہو سکیں۔ یہ شوز کراچی میں ہوں گے لیکن ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے کہ ان کے ساتھ مزید فنکار بھی حصہ لیں گے یا وہ اکیلے ہی شوز کریں گی۔

کرشنا کے مطابق اپنے پاکستان کے دورے کے دوران سشمیتا سین پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ دعوت طعام میں بھی شرکت کریں گی۔

عامر خان کو جب عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیئے مدعو کیا تھا اس وقت عامر نے کینسر ہسپتال کے لیئے دس کروڑ روپے جمع کیئے تھے۔

بالی وڈ فنکار پاکستان میں بہت مقبول ہیں ۔

 ایشوریہ رائے ایشوریہ پاکستان میں
ایشوریہ پولیو مہم کا افتتاح کریں گی
عامر خانپاکستان میں فلم؟
’اگر اچھا سکرپٹ ملا تو۔۔‘ عامر خان
اسی بارے میں
سشمیتا:ہالی ووڈ نہیں چین
23 June, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد