BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 September, 2006, 10:45 GMT 15:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمران کے ہسپتال کو سشمیتا کا عطیہ

سشمیتا عمران کی بہت بڑی پرستار ہیں
بالی وڈ اداکارہ سابق حسینہ کائنات سشمیتا سین نے پاکستان کے سابق کرکٹر عمران خان کے کینسر ہسپتال کو پچیس لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ سشمیتا نے یہ رقم کوئی پروگرام کر کے نہیں بلکہ انہوں نے اپنی خوبصورت پینٹنگ کی نیلامی کے ذریعہ اکٹھا کیئے ہیں۔

سشمیتا کی اس پینٹنگ کا نام ’عبادت‘ ہے۔ سشمیتا کو خوشی ہے کہ ان کا فن ایک نیک مقصد کے لیئے کام آرہا ہے۔ سشمیتا حال ہی میں دبئی گئی تھیں جہاں انہوں نے عمران کے ہسپتال کے لیئے فنڈ بھی اکٹھا کیا۔

انتہائی پرکشش سشمیتا اگرچہ اپنی زندگی میں بہت کامیاب فلمیں نہ دے سکی ہوں لیکن اداکاری کے علاوہ ان کے اندر ایک اور فنکار چھپا ہے اس کی خبر بہت کم لوگوں کو ہے۔

 سشمیتا عمران خان کی دلدادہ ہیں وہ خان سے اتنی متاثر ہیں کہ جب بھی آپ سشمیتا سے ان کی باتیں چھیڑیں وہ عمران کی تعریفوں کے پل باندھ دیتی ہیں۔

سشمیتا ایک اچھی مصور بھی ہیں اور ان کے مطابق وہ صرف اپنے اچھے دوستوں کو ہی اپنی پینٹنگز بطور تحفہ دیتی ہیں۔

سشمیتا عمران خان کی دلدادہ ہیں وہ خان سے اتنی متاثر ہیں کہ جب بھی آپ سشمیتا سے ان کی باتیں چھیڑیں وہ عمران کی تعریفوں کے پل باندھ دیتی ہیں۔

ان کی نظر میں عمران ایک کرشمائی شخصیت کے مالک ہیں جو کوئی ان سے ملتا ہے پہلی ہی ملاقات میں ان کا گرویدہ ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ جب بھی عمران سے ملتی ہیں تو زیادہ تر وقت ان کے ساتھ بتانا چاہتی ہیں۔ اب وہ ایک دوسرے کے اچھے دوست بن گئے ہیں۔

سشمیتا عمران خان کے ہسپتال کی مدد کرنے کے لیئے پاکستان بھی جانے والی ہیں جہاں وہ ایک شو کریں گی تاکہ خطیر رقم جمع ہو سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران خان پاکستان میں ایک اور نیا ہسپتال شروع کرنے والے ہیں۔ سشمیتا نے بتایا کہ ابھی تاریخ متعین نہیں ہو سکی ہے کیونکہ اس وقت وہ بہت مصروف ہیں۔

سشمیتا اس وقت اپنی آنے والی فلم ’ زندگی راکس‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اس کے علاوہ وہ اپنے آبائی وطن کلکتہ میں ایک ریستوراں اور ممبئی میں ایک ’ سپا‘ کھولنے کی تیاریوں میں ہیں۔

اسی بارے میں
سشمیتا:ہالی ووڈ نہیں چین
23 June, 2005 | فن فنکار
’میں نے پیار کیوں کیا؟‘
24 June, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد