نئی فلم پاکستان میں: مہیش بھٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایک نئی پیش رفت یہ ہے کہ فلمساز اور ہدایت کار مہیش بھٹ نے پاکستان کے فلم فائنانسر سہیل خان کے ساتھ مل کر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مہیش بھٹ اپنے اس منصوبے سے بہت خوش ہیں۔ اس فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے لیکن یہ مشترکہ منصوبہ ایک دن کا فیصلہ نہیں ہے اس کے لیئے وہ ایک عرصہ سے سہیل سے گفتگو کر رہے تھے اور جب پاکستانی سینسر بورڈ نے اپنے قانون میں نرمی کی تو انہیں اور سہیل کو اس کا موقع مل گیا۔
بھٹ نے دعویٰ کیا کہ فلم کی کہانی سچی ہے اور انہیں یہ کہانی اس وقت کے سینسر بورڈ کے چیئرمین شیخ راشد نے سنائی تھی۔ کہانی دونوں ممالک کی تقسیم سے قبل کی ہے۔ راولپنڈی میں ایک ہندو بیرسٹر ناچنے والی مسلم طوائف کی خوبصورتی کے دیوانے ہو جاتے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان پیار اتنا شدید ہوتا ہے کہ وہ اسے اپنے گھر کی زینت بناتے ہیں اس کے ’لال حویلی‘ تعمیر کرتے ہیں۔ اس دوران ملک تقسیم ہو جاتا ہے۔ بیرسٹر اس سے انڈیا چلنے کی درخواست کرتے ہیں لیکن ان کی محبوبہ انڈیا جانے سے انکار کر دیتی ہے۔ اس کے بعد وہ خوددار عورت حویلی بھی چھوڑ دیتی ہے اور اپنے بل بوتے پر عزت دار زندگی جیتی ہے۔ مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ ’راشد صاحب کی زبانی یہ کہانی میرے دل کو چھو گئی اور میں نے اسی وقت اس پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا‘۔ فلم میں ہیرو کے کردار کے لیئے انہوں نے عمران ہاشمی کا انتخاب کر لیا ہے لیکن فلم کی ہیروئین پاکستانی اداکارہ ہو گی۔ یہ فلم کب شروع ہو گی، اس پر مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ ’ابھی یہ پروجیکٹ ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس پر کافی کام کرنا باقی ہے۔ فلم کی کہانی کو وہ کچھ نیا ٹچ دینے کی کوشش کریں گے۔ البتہ فلم کی پوری عکسبندی راولپنڈی اور پاکستان کے دوسرے مقامات پر ہو گی‘۔ |
اسی بارے میں آئیفا ایوارڈز: موج مستی، ہنگامے19 June, 2006 | فن فنکار راکھی کی کِس12 June, 2006 | فن فنکار انوکھا گیت،عامر کی ویب سائٹ اور میرا کے سپنے05 June, 2006 | فن فنکار ’فنا‘: سپریم کورٹ میں اپیل01 June, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||