عمر شریف کی بالی وڈ میں ہدایتکاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے والے پاکستان کے مزاحیہ اداکار اور ہدایت کار عمر شریف اب بالی وڈ میں فلم بنا رہے ہیں۔ فلم ’تم میرے ہو‘ کی کہانی عمر شریف کی ہے اور وہ اس میں اداکاری بھی کر رہے ہیں اور اس کی ہدایت کاری بھی، لیکن ان کے علاوہ باقی سب اداکار بالی وڈ سے لیئے گئے ہیں۔ فلم کی کہانی رومانوی ہے اور اس میں اہم کردار بالی وڈ کے سپر سٹار راجیش کھنہ نبھائیں گے اور ہیرو اشمیت پٹیل ہوں گے جنہوں نے مہیش بھٹ کی فلم ’نظر‘ میں میرا کے مدمقابل ہیرو کا رول کیا تھا۔ اشمیت کی ہیروئین بالی وڈ کی آرتی چھابریہ ہیں ۔ راجیش کھنہ نے جو اس وقت دہلی میں فلم ’جان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی کہ وہ عمر شریف کی اس فلم میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس فلم میں اپنا کردار بہت پسند آیا ہے اور انہیں عمر شریف کے ساتھ کام کر کے خوشی محسوس ہو گی۔ سپر سٹار راجیش کھنہ کے مطابق اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ امریکہ میں ہو گی اور اس کا کچھ حصہ حیدرآباد میں بھی فلمایا جائے گا۔
عمر شریف اس بات سے خوش ہیں کہ وہ بالی وڈ کی تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت بے صبری کے ساتھ بھارت میں فلم کی شوٹنگ کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ’فلم کی کہانی پیار پر مبنی ہے لیکن اس میں کامیڈی بھی ہے کیونکہ اس فلم میں میں جو ہوں‘۔ عمر شریف کو یقین ہے کہ ان کی فلم جب بن جائے گی تو وہ پاکستان میں اس کی نمائش کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی شروعات ہو چکی ہے۔ فلم مغل اعظم کے بعد تاج محل کو اس کی اجازت مل چکی ہے۔ تاج محل میں ملکہ ترنم نورجہاں کی پوتی سونیا جہاں نے اہم کردار نبھایا تھا۔ لولی وڈ اور بالی وڈ میں اب فنکاروں کے تبادلے کوئی نئی بات نہیں رہ گئے۔ یہ سلسلہ سلمٰی آغا اور زیبا بختیار سے جاری ہے لیکن حال ہی میں جب دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بہتر ہوئے تو میرا نے پہل کی۔ اس کے بعد ثنا فلم قافلہ میں سنی دیول کے مدمقابل کام کر رہی ہیں۔ پاکستان نے اپنے کئی ٹی وی چینلز پر بھارتی اداکاروں کو موقع دیا اور پھر پہلی مرتبہ ایک پاکستانی فلمساز شہزاد رفیق نے پہل کی اور فلم ’تیرے لیئے‘ بنانے کا اعلان کیا جس میں ہیرو پاکستانی اور بقیہ کہانی، نغمے، مکالمے، فوٹوگرافی اور موسیقی سب بالی وڈ کے ذریعے تیار کروائی گئی ہیں۔ بہر حال دونوں ممالک کے درمیان سیاسی منظر نامہ چاہے کچھ ہو فن اور فنکاروں کے اس تبادلے سے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیئے محبت اور چاہت بڑھتی رہے گی ۔ |
اسی بارے میں ’کریش‘ بہترین فِلم قرار پائی 06 March, 2006 | فن فنکار سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ27 February, 2006 | فن فنکار 376 بدقسمت ہندوستانیوں پر فلم27 February, 2006 | فن فنکار منشیات کیس، جارج مائیکل گرفتار27 February, 2006 | فن فنکار ڈاونچی کوڈ خیالات ’چرائے گئے‘27 February, 2006 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||