منشیات کیس، جارج مائیکل گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور پاپ سنگر جارج مائیکل کو منشیات رکھنے کے شبہے میں پولیس نے لندن کے ویسٹ اینڈ سے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے 42 سالہ جارج مائیکل کو ہفتے کے روز ایک شخص کی اطلاع پر گرفتار کیا۔ خیال ہے کہ انہیں سی کلاس منشیات رکھنے کے شبہہ میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ان کی حراست کی تصدیق کی۔ تاہم انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اور وہ اگلے ماہ پولیس سٹیشن میں حاضر ہوں گے۔ انہیں جہاں سے گرفتار کیا گیا تھا وہاں ایمبولینس دیکھی گئی تھی تاہم مائیکل کو ہسپتال لے جانے کی ضرورت نہیں پیش آئی۔ پولیس کو مطلع کرنے والے شخص نے بتایا کہ انہوں نے جارج مائیکل کو گاڑی کے سٹیرنگ پر سر رکھے بظاہر بیہوشی کی حالت میں ہائیڈ پارک کارنر کے قریب دیکھا تھا۔ ابتدائی طور پر انہیں گاڑی ڈرائیو کرنے کی حالت میں نہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم طبی رپورٹ کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں مزید کاررووائی نہیں کی۔ گزشتہ برس جارج مائیکل نے کہا تھا کہ ان کی زندگی پر مبنی نئی فلم کے بعد وہ عوام میں نظر آنا کم کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ موسیقی جو وہ پیش کرتے رہے ہیں اب مر چکی ہے۔ جارج مائیکل نے 1980 میں کئی ہٹ گانے گائے جن میں ’ویم‘، ’ویک می اپ‘، ’فریڈم‘ اور ’ آئی ایم یور مین‘ شامل ہیں۔ 1988 میں ان کے پہلے البم ’فیتھ‘ کی سو ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ 1990 سے سونی کمپنی کے ساتھ ان کا ایسا قانونی تنازعہ چلا جس کے باعث وہ مزید گانا نہیں گاسکے۔ ان کمزوریوں کے باوجود جارج مائیکل برطانیہ میں اپنے وقتوں کے کامیاب ترین آرٹسٹ شمار ہوتے ہیں۔ | اسی بارے میں جارج مائیکل:اب اور نہیں گانا11 March, 2004 | فن فنکار کنگ کانگ کا کامیاب آغاز16 December, 2005 | فن فنکار مائیکل جیکسن برقعے میں26 January, 2006 | فن فنکار سونامی: امید کا کنسرٹ15 January, 2005 | فن فنکار ’میرا گھر امریکہ نہیں انگلستان ہے‘20 July, 2005 | فن فنکار میڈونا فلم ڈائریکٹ کرنا چاہتی ہیں27 November, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||