BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 December, 2005, 13:51 GMT 18:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنگ کانگ کا کامیاب آغاز
کنگ کانگ
اصل فلم کی اس ری میک نے امریکہ اور کینیڈا میں ایک دن میں نواعشاریہ آٹھ ملین کا کاروبار کیا ہے
انیس سو تینتیس میں بننے والی فلم ’کنگ کانگ‘ کے ری میک نے ریلیز ہونے کے بعد پہلے ہی دن دنیا بھر میں اٹھارہ ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

پیٹر جیکسن کی اس ری میک نے امریکہ اور کینیڈا میں ایک دن میں نواعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ اس سے قبل سپائڈرمین نامی فلم نے دو ہزار دو میں ریلیز ہونے کے بعد پہلے ہی دن ایک سو چودہ اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر جبکہ سٹار وارز سیریز کی فائنل فلم ریوینج آف دی سمتھ نے دوران سال محض چار دنوں میں ایک سواٹھاون اعشارہ پانچ ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

امریکہ میں ریلیز ہونے کے بعد جمعرات کو کنگ کانگ برطانیہ بھر میں ریلیز کی گئی۔

امریکی باکس آفس کےماہرین کا کہنا ہے کہ اس فلم کوممکنہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے پیچھے کئی عوامل ہو سکتے ہیں، ایک تو اسے پسند کرنے والے یعنی بچے ابھی سکولوں میں ہیں اور دوسرے یہ بلاک بسٹر فلموں کی سیریز جیسےلارڈ آف رنگز اور ہیری پورٹر کی طرح کسی سیریز کا حصہ نہیں ہے۔

باکس آفس گرو ڈاٹ کام کے گتیش پانڈے کا کہنا ہے کہ ’لیکن ابھی اس کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں کوئی بات کرنا قبل از وقت ہو گا‘۔

اس کی ریلیز کے بعد حاصل ابتدائی رائے عامہ کے جائزے بتاتےہیں کہ اس فلم کو دیکھنے والے اسے پسند کر رہے ہیں۔

امریکہ میں یونیورسل پکچرز کے تقسیم کنندگان کے سربراہ نکی روکو کا کہنا ہے کہ اس کا آغاز اچھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دس ملین ڈالر کمانے والی اس فلم کو دیکھنے والے ایک اعشاریہ پانچ ملین لوگوں کے مطابق یہ ایک اچھی فلم ہے۔

یونیورسل کے انٹرنیشنل مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کےصدر ڈیوڈ کوسی کا کہنا ہے کہ اس فلم نے جنوب مشرقی ایشیا میں ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ مشرق وسطی ، ڈنمارک اور روس میں فلم کے اوپنگ ڈے پر ہی سینما ہال شائقین سے بھرے ہوئے تھے۔

یونیورسل اس فلم کو امریکہ کے تین ہزار پانچ سو اڑسٹھ سنیما گھروں میں ریلیز کر رہا ہے۔ گزشتہ سال شارک ٹو نامی فلم نے چار ہزار ایک سو سڑسٹھ سنیما گھروں میں بیک وقت ریلیز ہونے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

برطانیہ سمیت انیس دوسرے ملکو ں میں یہ فلم چھ ہزار سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

چھتیس ملکوں میں ریلیز کی جانے والی اس فلم نے مزید آٹھ ملین ڈالر کمائے ہیں اور اسےامریکہ اور برطانیہ کے فلمی شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

فلمی تاریخ بتاتی ہے کہ ہالی وڈ کی بہت سی مقبول فلمیں امریکہ میں ریلیز ہونے کے بعد ابتداء میں کاروباری لحاظ سے سست روی کا شکار رہی تھیں۔

انیس سو ستاون میں ریلیز ہونے والی ٹائیٹانک اور ٹومارو نیور ڈائس نامی فلموں نے ابتدائی دنوں میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔

امریکی باکس آفس کےماہرین کا کہنا ہے کہ بلاک بسٹر فلموں کے ریلیز بھی گزشتہ بییس سالوں میں فلم دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی کے لیول کو گرنے سے روک نہیں سکے گی۔

فلم کے خالق پیٹر جیکسن

دوہزار چار کے مقابلے میں اس سال باکس آفس لیول میں چھ فیصد کمی آنے کی توقع ہے۔

باکس آفس پر نظر رکھنے والے ادارے ایگزیبیٹر ریلیشنز کا کہنا ہے کہ ہیری پورٹر اور گوبلیٹ آف فائر کی کامیابی نے آڈئینس لیول میں کمی کے اس تناسب کو کم کیا ہے لیکن اس کے باوجود تمام ٹکٹوں کی فروخت ایک اعشارہ چار بلین پر رک گئی ہیں جو انیس سو ستانوے کے بعد سب سے کم لیول ہے۔

کنگ کانگ اور کرونیکلز آف نارنیا۔ دی لائن نامی فلموں کی ریلیز کے بعد مجموعی صورت حال میں بہتری کی امید ہے لیکن اس کے باوجود دوہزار ایک کے بعد پہلی دفعہ ایسا ہو گا کہ امریکی باکس آفس کی مجموعی آمدنی نو بلین ڈالر سے گر سکتی ہے۔

ایگزیبیٹر ریلیشنز کے صدر کا کہنا ہے کنگ کانگ اور نارنیا کی ممکنہ کامیابی امریکی فلم انڈسٹری کو ایک ’نفسیاتی کامیابی‘ فراہم کر سکتی ہے۔

اسی بارے میں
جب پہلی بامقصد فلم بنی
30 September, 2005 | فن فنکار
ایرانی فلمیں لاہور میں
08 December, 2005 | فن فنکار
اینگ لی اور ان کی فلم بہترین
12 December, 2005 | فن فنکار
بھوجپوری فلمی صنعت عروج پر
15 December, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد