BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 March, 2004, 11:37 GMT 16:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جارج مائیکل:اب اور نہیں گانا
جارج مائیکل کی طرف سے موسیقی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ
امریکی گلوکار جارج مائیکل
مشہور امریکی گلوکار جارج مائیکل نے انٹرنیٹ پر اپنے گانے بلامعاوضہ ریلیز کرنے کے لیئے میوزک کی دنیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ جارج مائیکل نے یہ فیصلہ اپنی نئی البم ”پیشنس" یعنی ”صبر" کو پروموٹ کرنے کے لیۓ کیا ہے۔ جسکے بارے میں جارج مائیکل کا کہنا ہے کہ یہ ان کی آخری البم ہوگی۔

کروڑ پتی گلو کار نے کہا کہ وہ اب فروخت کرنے کی غرض سے کوئی نئی البم نہیں بنائیں گے۔ کیونکہ بقول جارج مائیکل نہ تو اب انہیں پیسے کی ضرورت ہے اور نہ ہی شہرت کی۔

ان کے مداحوں کو یہ اختیار دیا جاۓ گا کے اگر وہ کوئی گانا دوسرے کمپیوٹر سے اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو ان کو کچھ رقم بطور عطیہ دینا ہوگی جو کسی خیراتی ادارے کو منتقل کر دی جاۓ گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو امید ہے کے لوگ نہ صرف ان کے گانے ڈاؤن لوڈ کریں گے بلکہ ان کے پسندیدہ خیراتی اداروں کو عطیے بھی دیں گے۔

اپنے فیصلے کے بارے میں بی بی سی ریڈیو ون سے بات کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ فیصلہ اب تک کسی ایسے گلو کار نے نہیں کیا ہو گا جس کے ریکارڈ آج بھی بک رہے ہوں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد