ٹِینا ٹرنر دیوی کے روپ میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی گلو کارہ ٹینا ٹرنر اسماعیل مرچنٹ کی فلم ’دی گاڈیس‘ میں کالی دیوی کا کردار نبھانے پر ہندو حلقوں میں متنازعہ شخصیت بنی ہوئی ہیں۔ اس کردار پر جہاں ٹینا ٹرنر پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں کئی سنیما گھروں کو فلم نہ دکھانے کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ آکسفرڈ سینٹر برائے ہندو تعلیمات کے شِوناکی رشی داس کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کے مطابق ایک امریکی گلو کارہ سے ’کالی ماں‘ کا کردار کرانا موزوں نہیں تھا۔ برطانیہ میں ہندوؤں کے حقوق کے لیۓ کام کرنے والی ایک تنظیم نے اس کردار کے نبھانے پر ٹینا ٹرنر کے خلاف ایک درخواست تیار کی ہے جو جلد اسماعیل مرچنٹ کی فلم کمپنی مرچنٹ آئیوری کو پیش کر دی جائے گی۔ درخواست گذاروں کے مطابق ان کا ٹینا ٹرنر سے کوئی جھگڑا نہیں اعتراض ہے تو اس بات پر کے جب ٹینا ٹرنر کو سیکس کی دیوی سمجھا جاتا ہے ایسے میں ان کا ہندو دیوی ماں کالی کا کردار ادا کرنا ایک غلط انتخاب ہے۔ شوناکی رشی داس کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماں کالی کا کردار ادا کرنا ایسا ہی ہے جیسے وہ خود کردار میں موجود ہوں۔لہذا جو بھی یہ ادا کرے اس کا اپنا کردار بہت مضبوط ہونا چاہیۓ۔ یاد رہے کہ ماں کالی نسوانی طاقت، توانائی اور روحانیت کی عکاسی کرنے والی ہندو دیوی تصور کی جاتی ہے، جو انسانی کھوپڑیوں کی مالا پہنتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||