نوشاد کا نورجہان کو خراجِ تحسین | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فلمی صنعت کے عظیم موسیقار نوشاد نے نورجہان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ بی بی سے اردو ڈاٹ کام سے ایک خصوصی ملاقات میں اپنی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دور تھا جب یادگار اور سدا بہار فلمیں بنتی تھیں اور عظیم فنکار ہوا کرتے تھے۔ نوشاد صاحب نےملکہ ترنم نورجہاں کی ایک ہی فلم ’انمول گھڑی‘ کی موسیقی ترتیب دی لیکن یہ فلم نوشاد کی موسیقی ملکہ ترنم نورجہاں کی اداکاری اور ان کی گلوکاری کی وجہ سے آج بھی بالی وڈ کی یادگار فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ نوشاد صاحب کے مطابق فلم ’انمول گھڑی‘ کا گیت ’آواز دے کہاں ہے‘ نورجہاں کی خوبصورت آواز کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہے گا۔ ’نورجہاں کو بھی اپنا وہی گیت بہت پسند تھا اور وہ اپنے ہر پروگرام کا آغاز اسی سے کیا کرتی تھیں۔وہ خود جتنی خوبصورت تھیں ان کی آواز اس سے زیادہ سریلی تھی۔ ملک کی تقسیم کے بعد وہ پاکستان چلی گئیں لیکن ہمیشہ وہاں سے فون کرتیں اور پھر رو پڑتی تھیں۔‘
نورجہاں چند روز ممبئی میں رہیں اور انہوں نے ہم سے اپنا وہ گھر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جس میں وہ تقسیم سے پہلے رہتی تھیں۔ ہم سب ساتھ گئے۔ چوپاٹی کا علاقہ تھا۔اس گھر میں پہنچ کر اس گھر سے وابستہ نورجہاں کی تمام یادیں تازہ ہو گئیں۔ انہوں نے گھر کا ایک ایک کونہ پکڑا اور رونے لگیں۔ دراصل ایک تو فنکار جذباتی ہوتا ہے اور دوسرے انسان اپنا بچپن اور اس سے جڑی یادیں کبھی بھول نہیں پاتا۔ یہی نورجہاں کے ساتھ ہوا۔‘ ’وہاں سے ہم سب دلیپ کمار کے گھر گئے۔نورجہاں نے وہاں پہنچ کر کہا کہ وہ آج اپنے ہاتھوں سے کھانا پکا کر کھلائیں گی۔ پھر اس روز انہوں نے کچن سنبھالا۔ کھانا تیار ہوا۔وہ شام ہمارے لئے اور نورجہاں کے لئے ایک یادگار شام تھی۔ عظیم فنکاروں اور اچھے انسانوں کے ساتھ گزارے لمحے وقت کے حسین لمحے بن جاتے ہیں۔اب یہاں نہ ایسے انسان ہیں اور نہ ہی ایسے فنکار۔ |
اسی بارے میں نورجہاں کی یاد دلوں میں زندہ ہے23 December, 2003 | فن فنکار راہی، راہئ ملک عدم02.09.2002 | صفحۂ اول شاہدہ پروین چلی گئیں15.03.2003 | صفحۂ اول ولایت خان چل بسے16 March, 2004 | آس پاس ’میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا‘04 June, 2004 | فن فنکار بولی وڈ کا شریف سیاستدان25 May, 2005 | صفحۂ اول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||