BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 March, 2004, 03:54 GMT 08:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ولایت خان چل بسے
ولایت خان
ولایت خان انتقال کر گئے
معروف ستار نواز استاد ولایت حسین خان سنیچر تیرہ مارچ کی رات ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر چھہتر برس تھی اور انہیں پھیپھڑوں کا سرطان تھا۔

موسیقی کی روایت پچھلی سات پشتوں سے ان کے خاندان میں چلی آ رہی ہے۔

استاد ولایت خان بھارتی کلاسیکی موسیقی کے بانیوں میں سے تھے اور ان کا شمار ستار نوازوں کی اس صف میں ہوتا تھا جو اول اول ہندوستانی موسیقی کو بیرون ممالک میں لیکر گئے۔ انہوں نے امریکہ میں کلاسیکی موسیقی کی تعلیم بھی دی ۔

ہونہار بروا
 انہوں نے پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ چھ برس کی عمر میں کیا اور اسکے دو سال بعد اپنی پہلی ریکارڈنگ کی

ولایت خان کی پیدائش بنگلہ دیش میں ہوئی تھی (جو اس وقت نہیں بنا تھا) ان کے والد استاد عنایت خان بھی مشہور ستار نواز تھے۔ انہوں نے پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ چھ برس کی عمر میں کیا اور اسکے دو سال بعد اپنی پہلی ریکارڈنگ کی۔

لائیو شوز اور ریکارڈنگ کے علاوہ انہوں نے ممتاز فلمساز ستیہ جیت رے اور اسمائیل مرچنٹ کی فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی۔

ان کی رہائش بھارت اور امریکہ میں رہی تاہم اہلِ خانہ نے ان کی میت کو تدفین کے لئے کلکتہ ان کے گھر لانے پر اصرار کیا۔

ان کے بیٹے شجاعت خان اور ہدایت خان بھی ستار نواز ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد