BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 April, 2005, 13:48 GMT 18:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جیکسن مثالی باپ نہیں ہیں‘
News image
ڈیبی نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس انٹرویو میں اس کے کچھ جواب سچ نہیں تھے
مائیکل جیکسن کی سابقہ بیوی نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے مائیکل جیکسن کے دفاع کے لیے بنائی گئی فلم میں جیکسن کے مثالی باپ ہونے کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔

تاہم ڈیبی را نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں جھوٹ بولنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

ڈیبی مائیکل جیکسن کے دو بچوں کی ماں ہیں اور دونوں 1996 سے 1999 تک رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔ ڈیبی کا بیان ابھی جاری رہے گا۔ ڈیبی نے انکشاف کیا کہ وہ اور مائیکل کبھی ایک گھر میں نہیں رہے۔

یہ الزامات برطانوی صحافی مارٹن بشیر نےکی دستاویزی فلم کے بعد سامنے آئے جس میں مائیکل نے ایک بچے کے ساتھ ہمبستری کا اعتراف کیا تھا۔

ڈیبی نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر جیکسن نے اس تنازعہ کا جواب دینے کے لیے اپنی ایک ویڈیو تیار کی اور اپنی سابق بیوی سے اس میں شریک ہونے کے لیے کہا۔

ڈیبی کا کہنا تھا ’مائیکل نے مجھے بتایا کہ ایک دستاویزی فلم آنے والی ہے جو سراسر جھوٹ سے بھری ہے تو کیا اس سلسلے میں میں اس کی مدد کروں گی اور ہمیشہ کی طرح میں نے ہاں کر دی‘۔

نو گھنٹے کے انٹرویو میں ڈیبی نے کہا تھا کہ اس کا شوہر ایک بہترین انسان ہے اور ایک مثالی باپ ہے۔اس انٹرویو کی جھلکیاں 2003 میں ٹی وی پر دکھائی گئیں تھیں۔

تاہم ڈیبی نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس انٹرویو میں اس کے کچھ جواب سچ نہیں تھے خاص طور پر اس کا جیکسن کے ایک اچھے باپ ہونے کے بارے میں بیان جھوٹ پر مبنی تھا۔ مزید تفصیلات سے پہلے عدالت کی کارروائی کو ملتوی کر دیا گیا۔

ڈیبی نے عدالت کو بتایا کہ اس نے یہ انٹرویو اپنے بچوں سے ملاقات کے عوض کیا تھا۔

وکیل دفاع مائیکل جیکسن کے کردار اور انہیں بےقصور ثابت کرنے کی کوشش میں کچھ اہم شخصیات کو بطور گواہ پیش کر سکتے ہیں۔جن میں ایلزبتھ ٹیلر ، ڈائنا روس اور سابق چائلڈ اسٹار میکالے کلکن شامل ہیں۔

اگر مائیکل جیکسن قصوروار ثابت ہوئے تو انہیں 20 سال قید ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد