جیکسن نےساتھ سونےکی التجا کی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل جیکسن کیس میں گواہی کے لیے بلائے گئے لڑکے کی والدہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ جیکسن نے ان سے التجا کی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو ان کے ساتھ سونے کی اجازت دے دیں۔ اس لڑکے کے معاملے کو مائیکل جیکسن نے عدالت کے باہر باہمی طور پر طے کر لیا تھا اور اس کے خاندان کو ایک بڑی رقم ملی تھی۔ عدالت میں مقدمے کی کاروائی کے دوران لڑکے کی ماں جون چینڈلر نے کہا کہ شروع میں اس نے مائیکل جیکسن کی درخواست رد کر دی تھی مگر بعد میں اس نے اجازت دے دی کیوں کہ جیکسن ناراض ہو گئے تھےاور جیکسن نے کہا چھیالس سالہ مائیکل جیکسن نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے ایک اور تیرہ سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس مقدمے میں استغاثہ مائیکل جیکسن پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ استعغاثہ کا کہنا ہے کہ جیکسن نے پانچ بچوں کے ساتھ یا تو زیادتی کی یا زیادتی کرنے کے لیے ان کی پرورش کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||