’جلد ہی ہندی اور اردو میں ٹویٹ کروں گا‘

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
بالی وڈ اداکار سلمان خان ایک بار پھر سے سوشل میڈیا اور بطور خاص ٹوئٹر پر سرگرم نظر آ رہے ہیں۔
انھوں نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ اب وہ اپنے مداحوں سے زیادہ رابطے میں رہیں گے۔
اس کے علاوہ انھوں نے اس ربط کو مزید وسعت دینے کے لیے لکھا ہے کہ وہ اردو اور ہندی زبانوں میں بھی اپنے مداحوں سے مخاطب ہوں گے۔
انھوں شاہ رخ خان اور عامر خان کا بجرنگی بھائی جان کے متعلق ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا اور لکھا: ’بجرنگی بھائی جان کے فرسٹ لُک کے لیے شاہ رخ اور عامر کا شکریہ۔ بہت اچھا لگا اور میں بہت خوش ہوں۔ خدا انھیں اور ان کے مداحوں کو ساری خوشیاں دے۔‘
اس کے بعد انھوں نے لکھا: ’اور میرے تمام مداحوں کے لیے، میں جلد ہی ہندی اور اردو میں ٹویٹ کا آغاز کرنے والا ہوں۔‘

،تصویر کا ذریعہsalman tweet
خیال رہے کہ سلمان خان ہٹ اینڈ رن معاملے میں سزا ملنے کے بعد کچھ عرصے کے لیے غائب رہے تھے لیکن وہ ایک بار پھر سرگرم نظر آ رہے ہیں۔
انھوں نے عید کے موقعے پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے فرسٹ لک کے علاوہ بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا کی آواز میں اپنے ’ڈم بیش‘ کا نمونہ بھی پوسٹ کیا تھا۔
گذشتہ دنوں وہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر میں تھے جہاں انھوں نے علاقے کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وہاں کے قدرتی حسن سے زیادہ انھوں نے وہاں کے بچوں کے حسن کی تعریف کی تھی اور پھر یکایک قطرینہ کیف کو یاد کرتے ہوئے لکھا: ’ماشا اللہ سے یاد آیا قطرینہ کیف بھی تو کشمیر سے ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہsalman khan
بھارتی میڈیا میں ان کے اس ٹویٹ کو اس انداز میں لیا گیا کہ وہ قطرینہ کیف کو بھلا نہیں پائے ہیں۔
اس کے بعد ہی انھوں نے اپنے مداحوں اور ٹوئٹر پر فالوئرز سے ہالی وڈ سٹار<link type="page"><caption> سلویسٹر سٹیلن کو فالو</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/entertainment/2015/05/150523_salman_stallone_praise_each_other_mb" platform="highweb"/></link> کرنے کی اپیل کی تھی۔
اس کے جواب میں سٹیلون نے ان کا اور ان کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا اور ان کے ساتھ ایک ایکشن فلم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
بجرنگی بھائی جان کے علاوہ انھوں نے حال ہی میں اپنے دبئی کے سفر کے بارے میں بھی ٹویٹ کیا جہاں انھوں نے ایک ایوارڈ کی تقریب میں پرفارم کیا۔







