سلمان خان اور سلویسٹر سٹالن ایک دوسرے کے مداح

سٹیلون اگر ’راکی‘ اور ’ریمبو‘ کے لیے یاد کیے جاتے ہیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنسٹیلون اگر ’راکی‘ اور ’ریمبو‘ کے لیے یاد کیے جاتے ہیں

ہالی وڈ میں ایکشن فلموں کے معروف اداکار سلویسٹر سٹالن بالی وڈ کے دبنگ یعنی سلمان خان ایک دوسرے کے زبردست مداح نکلے۔

انھوں نے سلمان خان کا ذکر ’سپر ٹیلنٹڈ انڈین سپر سٹار‘ کے الفاظ سے کیا۔

در اصل دونوں ان دنوں ایک دوسرے کے مداح نظر آ رہے ہیں۔

سلمان خان کی تعریف کرتے کرتےسلویسٹر سٹالن نے ایک ساتھ ایک ایکشن فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پھر اگلے ٹوئیٹ میں ’ایکسپینڈیبلز‘ کی اگلی سیریز میں ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا۔

اپنے مسلسل کئی ٹوئیٹ میں انھوں نے یہ باتیں کہی۔

سلمان خان اپنی باڈی کے بارے میں بہت حساس نظر آتے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسلمان خان اپنی باڈی کے بارے میں بہت حساس نظر آتے ہیں

اس سے قبل سلمان خان نے جمعے کو اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ سلویسٹر سٹالن کو فالو کریں اور ان کے لیے انھوں نے ’ہیرو کا ہیرو‘ جیسے الفاظ کا استعمال کیے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر سلمان خان کے تقریباً سوا کروڑ مداح ہیں۔

’ریمبو‘ کی شہرت رکھنے والےسلویسٹر سٹالن نے سلمان کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا: ’میں سپر ٹیلنٹڈ ہندوستانی سپر سٹار سلمان خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے اپنے ٹوئیٹ میں مجھے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ہمیں ایک ساتھ ایک ایکشن فلم کرنی چاہیے۔‘

اپنے ٹوئیٹ میں سٹیلون نے سلمان خان کو سپر ٹیلنٹڈ ادکار کے طور پر یاد کیا

،تصویر کا ذریعہtwitter

،تصویر کا کیپشناپنے ٹوئیٹ میں سٹیلون نے سلمان خان کو سپر ٹیلنٹڈ ادکار کے طور پر یاد کیا

اس کے بعد دوسرے ٹوئیٹ میں انھوں لکھا: ’سلمان آپ کے بہت سے عقیدت مند مداحوں سے میں بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں۔ ایک بڑی ایکشن فلم کو کامیاب بنانے کے لیے بہت سے زبردست مداحوں کی حمایت کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔ ایس ایل وائی‘

خیال رہے کہ بالی وڈ میں سلمان خان کی شہرت اکیلے اپنے دم پر فلم ہٹ کرانے کی ہے اور اس کا اعتراف عامر خان جیسے ادکار بھی کر چکے ہیں۔

سلمان خان نے جمعے کو اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا: ’اگر کسی کو فولو کرنا ہے۔ باہر کا۔۔۔ تو ان کو فولو کروTheSlyStallone@۔ آپ کے ہیرو کا ہیرو سلویسٹر سٹالن۔‘

سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ سٹیلون کو فالو کرتے رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ سٹیلون کو فالو کرتے رہے ہیں

انھوں نے لکھا: ’اس سے بہتر باڈی، ڈائریکٹر، رائٹر، انسان کوئی نہیں ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ ان کو فالو کیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر نہیں۔‘

سلمان خان ان دنوں فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سٹیلون اگر ’راکی‘ اور ’ریمبو‘ کے لیے یاد کیے جاتے ہیں تو سلمان ’دبنگ‘ اور اس جیسی بہت سی فلموں کے لیے۔