نتائج روکنے، دوبارہ گنتی کے مطالبات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں عام انتخابات میں شکست کھانے والے پچاس سے زائد امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو شکایات بھیجی ہیں، جن میں مخالف امیدواروں پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ شکایت کرنے والے امیدواروں کا تعلق پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ فنکشنل سے ہے۔ کراچی کے حلقے این اے 250 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اٹھارہ فروری کو مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشنوں پر قابض ہوکر جعلی ووٹ ڈالے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 15 ٹھل سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میرحسن کھوسو نے دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دو بار گنتی میں انہیں کامیاب قرار دیا گیا تھا مگر بعد میں مسلم لیگ ق کے امیدوار ڈاکٹر سہراب سرکی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ کراچی کے صوبائی حلقوں کے امیدوار عرفان مروت اور نجمی عالم، تھر پارکر سے امیدوار شرجیل میمن اور دیگر امیدواروں نے بھی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے۔ دریں اثنا این اے 250 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے متحدہ قومی موومنٹ کی خوش بخشت شجاعت کی کامیابی خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس عزیز اللہ میمن اور جسٹس ارشد نور خان پر مشتمل ڈویژن بینچ سیکریٹری الیکشن کمیشن، کامیاب امیدوار خوش بخش شجاعت کو چھبیس فروری کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نےاپنی درخواست میں کہا ہے کہ ان کے حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی گئی ہیں، جن کے ان کے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تئیس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواستیں دی تھیں مگر وہاں پولیس بھی مقرر نہیں کی گئی۔ | اسی بارے میں کراچی میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ19 February, 2008 | الیکشن 2008 حکومت سازی کی کوششوں کا آغاز20 February, 2008 | الیکشن 2008 ق لیگ ارکان کو نواز شریف کی دعوت 20 February, 2008 | الیکشن 2008 کوئٹہ میں سیاسی جوڑ توڑ شروع20 February, 2008 | الیکشن 2008 مشرف مستعفی ہو جائیں: زرداری19 February, 2008 | الیکشن 2008 ’کسی سے اتحاد نہیں کریں گے‘19 February, 2008 | الیکشن 2008 حصص بازار میں غیر معمولی تیزی19 February, 2008 | الیکشن 2008 ’پاکستان بچانا ہےتو فوج کو جانا ہے‘12 February, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||