انتخابی امیدوار پر حملہ، سات ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خوکش حملہ آور سیمت سات افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں گیارہ کو میرعلی سول ہسپتال اور دو کو میرانشاہ سول ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کو دو بجے کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں عیدک میں ایک خودکش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار خان کےگاڑی کے ساتھ اپنے آپ کو بارودی دھماکے سے اڑا دیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ عیدک سے ایک عینی شاہد اور مقامی صحافی احسان نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے میں دو اہم شخصیات بھی ہلاک ہوئی ہیں جن میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ صدر حاجی انور شاہ اور ملک بخت الدین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں قومی اسمبلی کے امیدوار نثارخان محفوظ ہے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں اس پہلے بھی کئی بار خوکش حملے ہوچکے ہیں لیکن عوامی نیشنل پارٹی پر خوکش حملہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے اس سے دو دن پہلے چارسدہ کے گاؤں شبقدر میں بھی عومی نیشنل پارٹی پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں کافی جانی نقصان ہوا تھا۔ | اسی بارے میں انتخابی ریلی میں دھماکہ، 22 ہلاک09 February, 2008 | پاکستان چارسدہ دھماکہ، عینی شاہد نےکیا دیکھا09 February, 2008 | پاکستان ’جنوبی وزیرستان: انتخاب ناممکن ‘09 February, 2008 | پاکستان بلوچستان: ایک ہلاک تین زخمی29 January, 2008 | پاکستان گھر کے اندر دھماکہ: تین ہلاک30 January, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں دھماکہ ایک شخص ہلاک05 February, 2008 | پاکستان ڈیرہ مرادجمالی میں دھماکہ، تین ہلاک07 February, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||