چارسدہ دھماکہ، عینی شاہد نےکیا دیکھا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ کے تحصیل شب قدر کے علاقے دوآبہ نحقی میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی اجتماع پر ہونے والےمبینہ خودکش حملہ کے ایک عینی شاہد حسین خان کا کہنا ہے کہ دھماکہ پارٹی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک سے تقریباً دس قدم کے فاصلہ پر ہوا اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے حائل ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی گزند نہیں پہنچ سکی۔ شاہد حسین کے بقول تلاوت کے دوران انہوں نے تصاویر لینے کے لیے اپنا موبائل فون نکالا تو ان کے آگے ایک شخص آیا جسے انہوں نے راستے سے ہٹنے کو کہا مگر اس شخص نے زبان سے کچھ کہنے کی بجائے نفی میں سر ہلا دیا۔ شاہد حسین کے مطابق’ میں نے دوبارہ اس شخص کو راستے سے ہٹنے کو کہا مگر اس نے پھر سر ہلا کر انکار کیا۔باقی لوگوں نے بھی ان سے یہی تقاضہ کیا۔’کچھ دیر بعد وہ شخص جو بظٌاہر چالیس سال سے زیادہ معلوم ہورہا تھا اٹھا اور اسٹیج کی طرف گیا۔اس دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد میں اپنے ہوش و حواس کھوبیھٹا۔‘ حسین خان کا کہنا ہے کہ وہ وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ دھماکہ اس شخص نے ہی کیا ہوگا۔ ایک اور شخص ناصر کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے سے دس گز کے فاصلے پر تھے اور جونہی دھماکہ ہوا تو زمین لرز سی گئی اورانہیں بالکل راستہ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔’میں نے دیکھا کہ لوگ بھاگ رہے ہیں جبکہ آس پاس لاشیں پڑی ہوئی تھییں اور بعض زخمیوں کے کراہنے کی آوازیں آرہی تھیں۔‘ | اسی بارے میں چارسدہ انتخابی ریلی میں دھماکہ،بائیس افراد ہلاک09 February, 2008 | پاکستان شدت پسندوں کے بدلتے طریقۂ کار06 February, 2008 | پاکستان راولپنڈی: خودکش حملہ، سات ہلاک04 February, 2008 | پاکستان خود کش حملےمیں پانچ ہلاک01 February, 2008 | پاکستان پشاور کی ایک خون آشام شام18 January, 2008 | پاکستان پاکستان: خودکش حملوں کی تاریخ09 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||