سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلخانہ کے لیے 50 کروڑ مختص

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران سے تقریبا 8000 پاکستانی مزدور متاثر ہوئے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران سے تقریبا 8000 پاکستانی مزدور متاثر ہوئے ہیں

سعودی عرب میں نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد واجبات کے منتظر ہزاروں پاکستانی شہریوں کے خاندانوں کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نے 50 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کو فی خاندان 50 ہزار روپے دیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

٭ <link type="page"><caption> واجبات کی ادائیگی،’سعودی حکام نے مدد کا وعدہ کیا ہے‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/08/160804_saudi_migrants_workers_sh" platform="highweb"/></link>

پاکستانی وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیلوپمنٹ کی وزارت کو حکم دیا جاری کیا ہے کہ وہ جلد از جلد متعلقہ خاندانوں کی فہرست ترتیب دیں اور جتنا جلد ہو سکے فی خاندان 50 ہزار روپے کے چیک ان میں تقسیم کر دیے جائیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد واجبات کے منتظر پاکستانی اور انڈین شہریوں سمیت ہزاروں ایشیائی باشندوں کی مدد کا وعدہ کیا تھا۔

پاکستان، انڈیا اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سفارتخانوں اور امدادی تنظیموں کی جانب سے دی جانے والی امداد پر گزارا کر رہے ہیں۔

متاثرہ پاکستانیوں کو مختلف شہروں میں کیمپس میں رکھا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمتاثرہ پاکستانیوں کو مختلف شہروں میں کیمپس میں رکھا گیا ہے

اس سے قبل سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ حکام نے یہاں پھنسے ہوئے مزدوروں کی مدد کے لیے ہنگامی طور پر رہائش اور ملک چھوڑنے پر پابندیوں میں نرمی لانے کا وعدہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے پاکستان کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک کمپنی میں کام کرنے والے تقریباً 7500 پاکستانی متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک اور کمپنی میں تقریباً 500 پاکستانی ہیں جنھیں کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پاکستانیوں کو مختلف شہروں میں کیمپس میں رکھا گیا ہے اور پاکستانی حکام ان محنت کشوں اور سعودی حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

’اس معاملے میں یہاں کی حکومت بھی کوشش کر رہی ہے اور ان کمپنیوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ان مزدوروں کے واجبات ادا کریں اور ان کی مشکلات حل کریں۔‘

منظور الحق کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں مقیم پاکستانیوں کو کھانے پینے کی اشیا بروقت پہنچائی جا رہی ہیں۔