پیرس:’دریائے سین کی سطح معمول سے چھ میٹر بڑھنے کا خدشہ‘

مرکزی فرانس کے قصبوں کو کئی عشروں میں شدید ترین بارشوں کا سامنا ہے جہاں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد کے گھروں میں بجلی نہیں ہے
،تصویر کا کیپشنمرکزی فرانس کے قصبوں کو کئی عشروں میں شدید ترین بارشوں کا سامنا ہے جہاں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد کے گھروں میں بجلی نہیں ہے

فرانس میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ دارالحکومت پیرس میں سیلاب کی صورت حال جمعے کو مزید بگڑ سکتی ہے اور شہر کے معروف دریائے سین میں پانی کی سطح معمول سے 19 فٹ تک زیادہ ہو سکتی ہے۔

حکام نے اس صورت حال کے پیش نظر ہی لوور اور اورزے عجائب گھر بند کر دیے ہیں تاکہ وہاں کا عملہ بیش قیمت اور نایاب فن پاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر سکے۔

جرمنی اور فرانس میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بےگھر ہو ئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اختتامِ ہفتہ پر یورپ میں فرانس سے یوکرین تک کے علاقے میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

ہزاروں لوگوں کو متاثرہ علاقے سے بچا کر محفوظ مقام پر پہنچایا گيا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنہزاروں لوگوں کو متاثرہ علاقے سے بچا کر محفوظ مقام پر پہنچایا گيا ہے

یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران 50 ملی میٹر یا دو انچ تک بارش ہو سکتی ہے۔

فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اعلان کیا ہے کہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے گا۔ کسی علاقے کو آفت زدہ قرار دینے سے فنڈ کی فراہمی آسان ہو جاتی ہے۔

مرکزی فرانس کے قصبوں کو کئی عشروں میں شدید ترین بارشوں کا سامنا ہے جہاں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد کے گھروں میں بجلی نہیں ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP

اطلاعات کے مطابق پیرس سےگزرنے والے دریائے سین کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہر کی زیر زمین میٹرو کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

وسطی فرانس کے کچھ علاقے بدترین سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جہاں ہزاروں افرادہ کو متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا ہے۔

وسطی فرانس میں ایک دن کے وقفے کے بعد پھر سے دریاؤں کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

اس کے علاوہ جنوبی جرمنی میں چار افراد کے ڈوبنے کی خبر ہے جبکہ دو لاپتہ ہیں اس کے علاوہ ہزاروں گھروں میں بجلی نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا دباؤ کم ہونے کے سبب یورپ کے زیادہ تر علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور اگلے چند دنوں میں موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں ہے۔

فرانس سے بیلجئیم، جرمنی سے جنوبی پولینڈ، رومانیہ، مالدووا اور یوکرین تک اس آواخرِ ہفتہ شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

ہزاروں افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہزاروں افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا