امریکی شہر ہیوسٹن میں شدید بارشوں سے پانچ ہلاک

70 سے زائد گھوڑوں کو سیلاب سے بچایا گیا

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشن70 سے زائد گھوڑوں کو سیلاب سے بچایا گیا

امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ہیوسٹن میں شدید بارشوں کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں شدید سیلاب کی صورت حال ہے۔

ہیوسٹن کا شہر بہت زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ریاست کے گورنر گریک ایبٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق پیر کے روز ہیوسٹن میں تقریباً 17 انچ بارش ہوئی جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔

ڈاؤن ٹاؤن ہیوسٹن کی دریاؤں میں طغیانی کے سبب کئی علاقوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جہاں تقریبا 1،200 لوگوں کو سیلابی ریلے سے باہر نکالا گیا ہے۔

دس سالوں کی مدت میں یہ سب سے شدید طوفان ہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشندس سالوں کی مدت میں یہ سب سے شدید طوفان ہے

ہیوسٹن امریکہ کا چوتھا بڑا شہر ہے جہاں سیلاب کی صورت حال کے سبب تقریباً 70،000 لوگوں کے گھروں میں بجلی منقطح ہوگئی ہے۔

سیلاب کے پانی سے تقریبًا 1،000 گھر متاثر ہوئے ہیں جن میں پانی اندر تک پہنچ گیا ہے اور ابھی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔

مقامی حکام نے ایک بڑے شوپنگ مال کو بےگھر ہونے والے متاثرہ لوگوں کے لیے محفوظ سینٹر بنا دیا ہے۔

منگل تک بارشوں کی شدت میں کمی دیکھنا کا امکان ہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنمنگل تک بارشوں کی شدت میں کمی دیکھنا کا امکان ہے

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کی لاش پانی میں ڈوبی ہوئی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیز بہتے پانی میں گاڑی نہ چلائیں اور بچوں کو بھی پانی میں کھیلنے سے منع کیا گیا ہے جس میں سانپ اور دیگر موزی جانور ہوسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں گرین پوائنٹ کا مقام بھی ہے جہاں زیادہ تر غریب ہسپانوی نژاد لوگ آباد ہیں۔

اس سال ایک مقام پر پچھلی ریکرڈ سے 12 میٹر زیادہ پانی موجود تھا

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشناس سال ایک مقام پر پچھلی ریکرڈ سے 12 میٹر زیادہ پانی موجود تھا

ہیوسٹن شہر خیلج میکسکو کے پاس آباد ہونے کی وجہ سے یہاں تیز بارشوں کا سلسلہ ایک عام بات ہے۔ گذشتہ برس ہی شہر کئی بار شدید سیلاب کی ذد میں آیا تھا۔

دی سٹی آف ہیوسٹن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یہ سیلاب سنہ 2001 میں 'ٹروپکل سٹارم الیزن‘ کے بعد سے آنے والا اب تک کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔

2001 کے سیلاب میں 23 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منگل تک بارشوں کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

.