’دولت اسلامیہ‘ کے کمپیوٹر ہیکر فضائی حملے میں ہلاک

،تصویر کا ذریعہFacebook
برطانیہ کے شہر کارڈف سے تعلق رکھنے ایک کمپیوٹر ہیکر جو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے لیے کام کر رہے تھے شام میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
پینٹاگون کا کہنا ہے سف الحق سجن دس دسمبر کو شام کے شہر رقہ کے قریب مارے گئے تھے۔سف الحق سجن کا آبائی وطن بنگلہ دیش تھا۔
سف الحق سجن دولت اسلامیہ کو کمپیوٹر ہیکنگ، انسداد نگرانی کی ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی تیاری میں مدد فراہم کرتے تھے۔
ان کا شمار <link type="page"><caption> فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے دولت اسلامیہ کے دس کمانڈروں </caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151229_attack_iraq_isis_commanders_killed_tk.shtml" platform="highweb"/></link>میں ہوتا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان آرمی کرنل سٹیو ویرن کا کہنا ہے: ’اب وہ مرچکا ہے، داعش نے اپنے نیٹ ورکس کے درمیان ایک اہم رابطہ کھو دیا ہے۔‘
کارڈف میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ انھیں بہت حیرانی ہوئی ہے اور ان کے شدت پسندی کی طرف مائل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دکھائی دیا تھا۔
جنوبی ویلز پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لی پورٹر کا کہنا ہے کہ ’ہم فی الوقت ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے لیکن ہم یہ جاننے کےلیے کہ دراصل ہوا کیا تھا اپنے پارٹنرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا: ’ہمیں یہ معلوم ہے کہ مسٹر سجن جنوبی ویلز میں قیام پذیر رہے اور یہاں کام کرتے رہے، وہ سنہ 2014 میں برطانیہ سے چلے گئے، چنانچہ موت کے وقت وہ ویلز میں رہائش پذیر نہیں تھے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







