سعودی عرب میں خودکش حملہ، ایک ہلاک متعدد زخمی

،تصویر کا ذریعہAP
سعودی عرب میں ایک خودکش حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد ملک کی شیعہ اقلیت کو نشانہ بنانا تھا۔
بم دھماکہ یمنی سرحد کے نزدیک سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال عسکری گروہ کے سنّی شدت پسندوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں پر فائرنگ اور بموں کے کئی خوفناک حملے کیے گئے ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
تاہم حملہ آور کی اس دھماکے میں ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو حملہ آور کے والدین کے نام ان کا ایک خط ملاہے جس سے حملہ آور کے حملے کے ارادے کی تصدیق ہوجاتی ہے۔
دوسری جانب نام نہاد دولت اسلامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد ’مسترد کرنے والے اسماعیلی‘ تھے۔ اسماعیلی شیعہ اسلام کی ہی ایک شاخ ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نجران کے علاقے میں اسماعیلیوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔







