غزہ میں جھڑپیں، اسرائیلی فائرنگ سےدو فلسطینی ہلاک

،تصویر کا ذریعہGetty
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے غزہ کے سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کوگولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
طبی عملے کے مطابق 12 اور 15 سالہ نوجوانوں کو خان یونس کے قریب ہلاک کیا گیا۔
اس سے قبل سنیچر کو مقبوضہ بیت المقدس میں<link type="page"><caption> اسرائیلی پولیس نے اس فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/10/151010_israel_palestinian_killings_ua.shtml" platform="highweb"/></link> جس نے مبینہ طور پر دو یہودیوں کو چاقو کے وار کرکے زخمی کر دیا تھا۔
<link type="page"><caption> اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/10/151009_palestine_israel_pics_fz.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> فلسطینیوں کا اسرائیل پر راکٹ حملہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/10/151009_israel_arab_clashes_knives_ak.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> اسرائیلی فائرنگ سے مبینہ فلسطینی حملہ آور ہلاک</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/10/151010_israel_palestinian_killings_ua.shtml" platform="highweb"/></link>
پولیس کا دعویٰ تھا کہ اس واقعے میں ایک 16 برس کے فلسطینی نوجوان نے 60 برس سے زیادہ عمر کے دو یہودیوں کو چاقو مار کر زخمی کیا تھا۔
ادھر فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والا فلسطینی ہلاک ہوگیا ہے۔ حماس کے مطابق مذکورہ شخص اس کا رکن تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ شدت پسندوں نے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر ایک راکٹ داغا ہے۔ حکام کے مطابق راکٹ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گذشتہ ہفتہ کے دوران علاقے میں تشدد کے پے در پے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔
جمعہ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے ساتھ سرحد پر فائرنگ کرکے سات فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ تھا کہ<link type="page"><caption> فلسطینی مظاہرین نے ان پر دستی بم اور راکٹ سے حملہ کیا تھا</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/10/151009_israel_arab_clashes_knives_ak.shtml" platform="highweb"/></link> اور ان کی طرف جلتے ہوئے ٹائر اچھالے تھے۔
یہ فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے تھے۔
اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں تازہ اضافہ ستمبر کے وسط میں اس وقت ہوا جب مسجد الاقصیٰ کے اندر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطینی نوجوان مسجدالاقصیٰ کے اندر مسلمانوں کے لیے مخصوص حصے میں یہودیوں کے داخلے کے مخالف ہیں۔







