دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

مشیل اور براک اوباما

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصدر اوباما کے بارے میں یہ انکشاف ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے کیا ہے

1۔ صدر براک اوباما آٹھ برس تک ایک ہی ڈنر جیکٹ اور جوتا پہنتے رہے۔

2۔ بحر ہند کے ایک جزیرے پر چوہوں کا طاعون پھیل گيا ہے جس سے زلزلے کا خطرہ پیدا ہو گيا ہے۔

3۔ وال مارٹ نے اپنے ملازموں کو کہا ہے کہ وہ اپنے گھر جاتے ہوئے راستے میں گاہکوں کے آن لائن آرڈر ان کے گھروں کو پہنچاتے ہوئے جائیں۔

4۔ ریڈیو ہیڈ کے 1997 میں گلیسٹن بری پرفارمینس کے دوران تھوم یورک نے تقریباً سٹیج چھوڑ دیا تھا۔

5۔ آپ کا پرنٹر آپ کے تمام دستاویزات پر ایک خفیہ کوڈ چھوڑ سکتا ہے۔

6۔ بھیڑیوں میں غیرجانبداری کا احساس پایا جاتا ہے۔

موٹر سائیکل ریس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

7۔ سکول جانے والے ایک بچے کا آئی کیو لیول یعنی عقلی سطح معروف سائنسدان سٹیفن ہاکنگز سے زیادہ ہے۔

8۔ آئلز آف مان ٹی ٹی موٹر سائیکل دوڑ میں اب تک 146 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

9۔ سائنسدانوں نے ایک ایسے گرم سیارے کو دریافت کیا ہے جس کا درجۂ حرارت چار ہزار سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے۔

10۔ گلوکار ایڈ شیران اپنے منہ میں 55 مالٹيزرز ڈال سکتے ہیں۔