دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے تک لاعلم تھے

ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہEPA

ہم گذشتہ ہفتے درج ذیل دس چیزوں سے لاعلم تھے:

1. صدر ٹرمپ عالمی رہنمائوں سے کہتے ہیں کہ وہ انھیں موبائل فون پر کل کریں۔

مزید تفصیل جانیے (ایل اے ٹائمز)

2. سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر مردوں میں گنجے پن کی بنیادی وجہ دریافت کر لی ہے۔

مزید تفصیل جانیے (ہفنگٹن پوسٹ)

برطانیہ کے ایک قصبے باتھ میں ایک نایاب سفید گلہری ہے۔

مزید تفصیل جانیے (باتھ کرونیکل)

4. برطانیہ میں سابق رکنِ پارلیمان ایڈ بالز چوہوں سے ڈرتے ہیں۔

مزید تفصیل جانیے (ہفنگٹن پوسٹ)

5. ماہرین کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس 2060 تک ہمیں ہر کام میں مات دے سکے گی۔

مزید تفصیل جانیے (نیو سائنسٹسٹ)

آرٹیفیشل انٹیلی جنس

،تصویر کا ذریعہEPA

6. آسٹریلیا میں درخت لگانے کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے مرد اپنی نصف داڑھی منڈوا رہے ہیں۔

مزید تفصیل جانیے (سڈنی مارنگ ہیرلڈ)

7. ہمیں جرمنی کے ’سپر‘ واسپز سے احتیاط کرنی ہوگی۔

8. سمندر کی گہرائیوں میں ایسی مچھلیاں ہیں جن کا کوئی چہرہ نہیں ہوتا۔

مزید تفصیل جانیے (دا ٹیلی گراف)

9. اٹلی کے شہر فلورنس میں آپ کو غلط جگہ پکنک کرنے پر سزا مل سکتی ہے۔

مزید تفصیل جانیے (دی گارجیئن)

10. چین نے دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا سولر فارم بنا لیا ہے۔