صلاح الدین صلو مستعفی ہوگئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چئرمین سابق کرکٹر صلاح الدین صلو نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چئرمین اعجاز بٹ نے ان کے استعفے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ نئے چیئرمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفی انہیں بھیجنے کی بجائے پہلے ہی میڈیا کو بتا دیا تو وہ اس پر کیا کہ سکتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا استعفی نئے چیئرمین کے اس بیان کے بعد آیا کہ وہ ہر چیئرمین کی طرح اپنی ٹیم لائیں گے۔ ادھر اصلاح الدین نے بعد ازاں یہ کہا کہ وہ نئے چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈاکٹر نسیم اشرف نے انہیں یہ عہدہ دیا تھا اور انہوں نے بہت ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیے اور ان کی منتخب کردہ ٹیم نے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ اور بھی کئی کامیابیاں حاصل کیں۔ صلاح الدین سپن بالر سید اجمل کو ٹیم میں لینا چاھتے تھے جبکہ مینجمنٹ کے اصرار پر نئے کھلاڑی شعیب خان کو ٹیم میں جگہ دی گئی۔ کچھ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ صلاح الدین صلو کینڈا میں ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کے انتخاب میں بورڈ مینجمنٹ کی مداخلت پر بھی ناخوش تھے۔ ان اطلاعات کی بابت صلاح الدین صلو کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں شاید یہ تبدیلی وزارت کھیل کی جانب سے ہوئی اور اس پر انہیں افسوس ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم میں یہ تبدیلی بورڈ کے اہلکاروں نے کی یا وزارت کھیل نے اس پر نئے چیئرمین کو تحقیق کرنا چاھیے۔ صلاح الدین صلو کو سلیکشن کمیٹی کے چئرمین کا عہدہ سابق چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپریل 2007 کو دو سال کے لیے یعنی 2009 تک کے لیے دیا تھا۔یہ پہلی سلیکشن کمیٹی تھی کہ جسے باقائدہ کرکٹ بورڈ سے تنخواہ ملتی تھی۔ صلاح الدین صلو اس سے پہلے بارہا قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں سلیکشن کمیٹی کے لیے معیار کا تعین10 April, 2007 | کھیل بغیر کوچ کے تربیت17 April, 2007 | کھیل نسیم اشرف کا استعفی نامنظور30 March, 2007 | کھیل کرکٹ بورڈ میں استعفوں کی لہر20 March, 2007 | کھیل کرکٹ: شکست کے بعد چناؤ پر تنقید05 February, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||