BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 March, 2008, 08:53 GMT 13:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اب پٹھان لڑکیوں کے پسندیدہ : راہل
راہل اور سنجیو
ہندی سروس کے اس خصوصی پروگرام میں ہندی سروس کے انڈیا اڈیٹر سنجیو سریواستو ملک کی مشہور و معروف شخصیات کی ذاتی زندگی کے پہلوؤں کو اجاگرتے ہیں۔
بی بی سی ہندی سروس کے خصوصی پروگرام ایک ملاقات میں ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہل ڈراوڈ نے اپنی زندگی کے ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جو اب تک منظرِ عام پر نہيں آئے ہیں۔

ہندی سروس کے اس خصوصی پروگرام میں ہندی سروس کے انڈیا اڈیٹر سنجیو سریواستو ملک کی مشہور و معروف شخصیات کی ذاتی زندگی کے پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔

بنگلور میں منعقد اس پروگرام میں راہل ڈراوڈ نے ہر ٹیڑھے میڑے سوالوں کا سیدھا جواب دینے کی کوشش کی لیکن پھر بھی انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ انہیں اپنی ماں کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا زیادہ پسند ہے یا پھر اپنی بیوی کے ہاتھ کا۔

اس خاص ملاقات میں راہل ڈراوڈ نے کرکٹ کے لیے اپنی محبت، اپنے پسندیدہ کھلاڑی اور فلمی اداکاروں سمیت ریڈیو کے لیے ان کی خاص دلچسپی کے بارے میں بھی تفصیل سے بات چیت کی۔

ان کا کہنا تھا’ ریڈیو میں ایک خاص بات ہے اور میں اکثر کرکٹ کی کمینٹری ریڈیو پر سنتا ہوں، خاص طور پر اگر میں ٹریفک جام میں پھنسا ہوا ہوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ سنیل گواسکر، سچن تندولکر، برائن لارا اور سٹیو واء ان کے پسندیدہ کھیلاڑی ہیں۔ اور گیند بازوں ميں گلئن مگراتھ ان کی نظرمیں سب سے بہتر گیندباز ہيں۔

اپنے پرسکون انداز ميں پروگرام میں شامل ہونے والوں سے ڈراوڈ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کے بعد خواتین میں ان کی مقبولیت کم ہو گئی ہے۔’ اب عرفان پٹھان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ توجہ ملتی ہے۔‘

اپنے پر سکون انداز ميں پروگرام میں شامل ہونے والوں سے ڈراوڈ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کے بعد خواتین میں ان کی مقبولیت کم ہو گئی ہے۔’

عام طور پر جنٹلمین کہے جانے والے ڈراوڈ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا انہیں اس بات کا افسوس ہوتا ہے کہ انہیں ایک ماچو اور جارحانہ کھلاڑی کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا اور آج کے دور میں جنٹلمین شبیہ سے زیادہ کچھ حاصل نہیں ہوتا تو ان کا کہنا تھا ’میں ایسا ہی ہوں۔ میں نے جان بوجھ کر اپنی کوئی شبیہ تیار نہیں کی ہے اور میری سمجھ میں ان معاملات میں زیادہ کچھ کیا نہیں جا سکتا ہے۔ شروعات میں ہی آپ کو ایک شبیہ مل جاتی ہے اور ساری عمر پھر اسی طرح گزر جاتی ہے۔‘

ڈراوڈ کے مطابق کرکٹ کے شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کو خدا کی طرح ماننا اب ان کی زندگي کا ایک حصہ بن گيا ہے۔’ کبھی کبھی یہ آپ کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتا ہے لیکن یہ بھی کہنا غلط ہوگا کہ کوئی اس سے خوش نہیں ہوتا۔‘

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ جب کھلاڑی ناظرین میں بیٹھی ہوئی کسی خوبصورت لڑکی کو دیکھتے ہیں تو کیا اس کا ذکر ڈریسنگ روم میں کرتے ہيں تو ان کا کہنا تھا ’ہاں، لیکن جو کھلاڑی باؤنڈری لائن کے نزدیک کھڑے ہوتے ہيں ان کے لیے آسانی ہوتی ہے اور پھر وہ دیگر کھلاڑیوں تک یہ خبر پہنچاتے ہيں۔‘

ڈراوڈ کے مطابق کرکٹ کے شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کو خدا کی طرح ماننا اب ان کی زندگي کا ایک حصہ بن گيا ہے۔’

امیتابھ بچن ، عامر خان، اور کاجول ڈراوڈ کے پسندیدہ فلمی شخصیات ہيں اور شعلے ان کی پسندیدہ فلم۔

اے آر رحمٰن ان کے پسندیدہ موسیقار ہیں اور سیاحت کے لیے ان کے آبائی شہر بنگلور کے نزدیک واقع ایک ٹائگر رزرو ہے۔’ افسوس صرف اس بات کا ہی ہے کہ میں گزشتہ دس برس سے وہاں جا رہا ہوں لیکن اب تک مجھے ایک بھی شیر نظر نہیں آیا۔‘

انہیں گھر کا کھانا سب سے زیادہ پسند ہے اور خالی وقت ميں وہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہيں۔ خاص طور پر اپنے دو سالہ بیٹے سامت کے ساتھ۔

کرکٹ کی دنیا میں نئی شروعات آئی پی ایل لیگ میں ڈراوڈ بنگلور کی ٹیم کے کتپان ہيں جسے مشہور تاجر وجے ملایا نے خریدا ہے۔ اس بارے میں ان کا کہنا تھا ’دیکھتے ہيں ہندوستان میں آئی پی ایل کتنا کامیاب ہوتی ہے۔ میں اس کا حصہ بننےکے لیے پر جوش ہوں۔ ہندوستان میں کرکٹ کے شائ‍قین شہروں کے برعکس ملک کی حمایت کرتے رہے ہیں اور اب یہ ایک نئی چیز ہوگی۔ میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب ڈریسنگ روم میں دوسرے ملک کی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں گا‎۔‘

ہیما مالنیایک ملاقات
ساٹھ بہاریں دیکھنے والی ہیما مالنی آج بھی جوان
سونو نگمملیے سونو نگم سے
سونو نگم کی زندگی کے نایاب پہلوؤں پر ایک نظر
مدھور بھنڈارکرعام انسان کا ڈائریکٹر
بالی وڈ ہدایت کار مدھر بھنڈارکر سے ایک ملاقات
اسی بارے میں
عائشہ کی راکھی، میرا کی اننگز
03 September, 2007 | فن فنکار
سلمان خان رہا، ممبئی واپس
31 August, 2007 | فن فنکار
’ایسے مت چک انڈیا‘
25 August, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد