BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 January, 2008, 07:35 GMT 12:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: پہلے میچ میں پاکستان فاتح

یونس خان اور ناصر جمشید
یونس خان اور ناصر جمشید نے بھی نصف سنچریاں بنائیں
کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک سو چار رن سے شکست دے دی ہے۔

تین سو اڑتالیس رن کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ پچاس اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر دو سو تنتالیس رن بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سےاور شعیب ملک نے تین، شاہد آفریدی نے دو جبکہ سہیل تنویر اور راؤ افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ سنتالیس کے مجموعی سکور پرگری جب سہیل تنویر نے ہملٹن مازا کادزا کو کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔

مہمان ٹیم کو دوسرا نقصان سبانڈا کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد افتخار انجم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی چبابا تھے جنہیں شاہد آفریدی نے بولڈ کیا۔ انہوں نے باون رن بنائے۔ ٹائیبو بھی تیرہ رن بنا کر آفریدی کا شکار بنے۔ٹیلر کو شعیب ملک کی گیند پر کامران اکمل نے سٹمپ کیا۔متسیکنیاری کو بھی شعیب ملک نے ہی آؤٹ کیا۔

محمد یوسف نے بھی نصف سنچری بنائی
اس سے قبل پاکستان نے مقررہ پچاس اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر تین سو سنتالیس رن بنائے۔ پاکستانی اننگز میں پانچ کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔پاکستان کی جانب سے مصباح الحق چھپّن جبکہ شاہد آفریدی دو رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی شعیب ملک تھے جو تریسٹھ رن بنا کر چبابا کی گیند پر کیچ ہوئے۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ نے زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو پاکستان کی پہلی وکٹ پنتالیس کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب اوپنر سلمان بٹ چار رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اوپنر ناصر جمشید نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔ وہ اڑتالیس گیندوں پر اکسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ گرنے کے بعد رن بنانے کی رفتار میں کچھ کمی آئی تاہم اس سے قبل اوپنر ناصر جمشید کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے پہلے چودہ اوور میں چھ رن فی اوور کی اوسط سے رن بنائے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی محمد یوسف تھے جو بہتّر رن بنا کر پرائس کا دوسرا شکار بنے۔ ان سے قبل یونس خان اناسی رن کی اننگز کھیلنے کے بعد پرائس کی گیند پر کیچ ہوئے۔ یونس اور محمد یوسف کے درمیان ایک سو تیرہ رن کی پارٹنر شپ ہوئی۔

شعیب ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں

زمبابوے کی جانب سے چبابا اور پرنس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹخنے کی تکلیف کے سبب چار روزہ میچ نہ کھیلنے والے زمبابوے کے کپتان پراسپر اتسیا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 35 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے31 جیتے ہیں، 2 میں زمبابوے نے کامیابی حاصل کی ہے ایک میچ ٹائی ہوا ہے اور ایک کا نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

پاکستانی ٹیم:شعیب ملک ( کپتان) سلمان بٹ۔ ناصر جمشید۔ یونس خان ۔ محمد یوسف۔ مصباح الحق۔ شاہد آفریدی۔ کامران اکمل۔ راؤ افتخار۔ سمیع اللہ نیازی اور سہیل تنویر۔

زمبابوے کی ٹیم: پراسپر اتسیا ( کپتان ) ووسی سبانڈا۔ ہملٹن مازا کادزا۔ برینڈن ٹیلر۔ تاتندا تائبو۔ شان ولیمز۔ چمونوروا چبابا ۔ اسٹورٹ متسیکنیاری۔ ر ے پرائس۔ کرسٹوفر ایم پوفو اور ایلٹن چیگمبرا۔

سری لنکا کے اشوکا ڈی سلوا اور پاکستان کے ضمیر حیدر امپائرز جبکہ انگلینڈ کے کرس براڈ میچ ریفری ہیں۔

نسیم اشرف ’ناکامیوں کا سال‘
2007ء پاکستانی کرکٹ کیلیے مایوس کن رہا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد