زمبابوے کو اننگز کی شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیٹرنز الیون نے پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کی ٹیم کو ٹور کے واحد چار روزہ میچ میں ایک اننگز اور چونتیس رنز سے شکست دے دی ہے۔ ڈیفنس کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے چوتھے دن زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں پاکستانی بالروں کی تباہ کن بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکی اور دو سو چھتیس رن کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بالر سمیع اللہ نیازی نے دوسری اننگز میں بیالیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان ٹیم نے ڈیفنس کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری دن کا کھیل111 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا تو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اسے159 رنز درکار تھے لیکن زمبابوے کی مزاحمت کھانے کے وقفے کے بعد 236 رنز پر دم توڑگئی۔ گزشتہ روز دو رنز پر ناٹ آؤٹ چنگمبورا بغیر کسی اضافے پر سمیع اللہ نیازی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔گیری برینٹ اور ٹمیکن مروما نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں96 رنز کا اضافہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو سہیل خان کی گیندوں پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں ڈراپ کیچز کی شکل میں ایک نئی باری ملی لیکن اس کا یہ دونوں بیٹسمین زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔ برینٹ جن کا کیچ 21 رنز پر ڈراپ ہوا تھا 31 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔42 رنز پر کیچ ڈراپ ہونے کے بعد نصف سنچری مکمل کرنے والے مروما کی آٹھ چوکوں کی مزین 71 رنز کی اننگز کا خاتمہ بھی شاہد آفریدی نے کیا۔ پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے آفریدی نے دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ تیز بولر سہیل خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اب مہمان ٹیم پیر 21 جنوری کو کراچی ہی میں پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مد مقابل ہوگی۔ | اسی بارے میں زمبابوے: اننگز کی شکست کا خطرہ16 January, 2008 | کھیل ناصر جمشید کی شاندار سنچری15 January, 2008 | کھیل ٹور میچ ، زمبابوے209 رنز پر آؤٹ14 January, 2008 | کھیل ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا عزم12 January, 2008 | کھیل اصل مسئلہ ناقص ڈھانچہ ہے: عمران02 January, 2008 | کھیل ٹیم کوجارحانہ انداز اپنانا ہوگا: لاسن21 August, 2007 | کھیل جیف لاسن کے کئی چیلنج16 July, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||