زمبابوے: اننگز کی شکست کا خطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیٹرنز الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں زمبابوے کی ٹیم اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار ہے۔ ڈیفنس کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے دن زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف ایک سو گیارہ رنز پر چھ وکٹوں سے محروم ہو چکی ہے اور اس طرح اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اب بھی ایک سو اُنسٹھ رنز درکار ہیں۔ تیسرے دن جب مہمان ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز ووسی سبانڈا اور ہملٹن ماذا کادزا نے کیا تو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اسےدو سو اکہتر رنز درکار تھے لیکن سبانڈا تئیس رنز بنا کر سمیع اللہ نیازی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ماذا کادزا بھی چوالیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم ان دونوں کھلاڑیوں کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کے فیصلے متنازعہ تھے۔ برینڈن ٹیلر جنہوں نے پہلی اننگز میں چونسٹھ رنز سکور کیے تھے صرف چار رنز بنا کر سمیع اللہ نیازی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ تاتندا تائبو کے تیس رنز زمبابوے کو مشکل سے نکالنے کے لیے ناکافی تھے اور مہمان ٹیم کھیل کے اختتام تک اپنے تمام مستند بیسٹمینوں کی خدمات سے محروم ہوچکی تھی۔ اس سے قبل پیٹرنز الیون کے کپتان شاہد آفریدی نے پہلی اننگز چار سو اُناسی رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ نعمان اللہ چھیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم بیاسی رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو چھیاسی رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان شاہد آفریدی ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی طرف سے لیفٹ آرم اسپنر رے پرائس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ | اسی بارے میں ناصر جمشید کی شاندار سنچری15 January, 2008 | کھیل ٹور میچ ، زمبابوے209 رنز پر آؤٹ14 January, 2008 | کھیل ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا عزم12 January, 2008 | کھیل اصل مسئلہ ناقص ڈھانچہ ہے: عمران02 January, 2008 | کھیل ٹیم کوجارحانہ انداز اپنانا ہوگا: لاسن21 August, 2007 | کھیل جیف لاسن کے کئی چیلنج16 July, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||