BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 January, 2008, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹور میچ ، زمبابوے209 رنز پر آؤٹ

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے 37 رنز کے عوض4 وکٹیں حاصل کیں
پیٹرنز الیون کے کپتان شاہد آفریدی کی چار اور نوجوان یاسرشاہ کی تین وکٹوں کی عمدہ لیگ اسپن کارکردگی نے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کی بساط 209 رنز پر لپیٹ دی۔

عام تماشائیوں کے ڈیفنس اسٹیڈیم میں داخلے کے بغیر کھیلے جانے والے اس میچ کا پہلا دن ختم ہونے پر میزبان ٹیم 65 رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔ ناصر جمشیداپنی نصف سنچری سے دو رنز کی دوری پر تھے جبکہ خالد لطیف17 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

پراسپر اتسیا کے ان فٹ ہونے کے سبب زمبابوے قیادت کی ذمہ داری سنبھالنے والے ہملٹن ماذا کادازا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن وہ خود بغیر کوئی رن بنائے سمیع اللہ نیازی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ دوسرے اوپنر ووسی سبانڈا 29 رنز بناکر کامران حسین کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

برینڈن ٹیلر اور تاتندا تائبو نے تیسری وکٹ کی شراکت میں62 رنز کا اضافہ کیا لیکن اس کے بعد مہمان بیٹنگ لائن شاہد آفریدی اور یاسرشاہ کی لیگ اسپن کے قابو میں آگئی۔

زمبابوے کی آخری چھ وکٹیں اسکور میں صرف53 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ٹیلر نوچوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے64 رنز بناکر یاسرشاہ کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ تائبو کی وکٹ شاہد آفریدی کے حصے میں آئی ان کی46 رنز کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے۔ شان ولیمز نے32 رنز اسکور کئے۔
شاہد آفریدی نے سولہ اوورز میں37 رنز کے عوض4 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کا دورہ
 پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل اکیس جنوری کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔ بقیہ میچز چوبیس جنوری کو حیدرآباد، ستائیس جنوری کو ملتان، تیس جنوری کو فیصل آباد اور دو فروری کو شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے

صوابی سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ یاسر شاہ ، جنہوں نے ہائی پرفامر کیمپ میں سلیکٹرز کو متاثر کرتے ہوئے اس چار روزہ میچ میں جگہ بنائی ہے، 42 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

شین وارن کو اپنا آئیڈیل سمجھنے والے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ابتدا میں نروس تھے لیکن کپتان شاہد آفریدی نے انہیں حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کھیلنا ان کا خواب ہے جس کے لیے وہ اپنی محنت جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل اکیس جنوری کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔ بقیہ میچز چوبیس جنوری کو حیدرآباد، ستائیس جنوری کو ملتان، تیس جنوری کو فیصل آباد اور دو فروری کو شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔

یونس خانکپتانی قبول لیکن۔۔
یونس اختیارات کے ساتھ کپتانی پر رضامند ہیں
نسیم اشرف ’ناکامیوں کا سال‘
2007ء پاکستانی کرکٹ کیلیے مایوس کن رہا
سیبانداورلڈ کپ تیسرا دن
آئرلینڈ اور زمبابوے کے میچ کی جھلکیاں
کالیستیز ترین نصف سنچری
ژاک کالیس نے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد