’سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان شعیب ملک کا کہنا ہےکہ انہوں نے کبھی بھی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کا دعوی نہیں کیا لیکن یہ ان کی خواہش اور ٹیم پلاننگ ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ نظرآئے گی اور وہ سیریز جیتنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز اکیس جنوری کو کراچی کے میچ سے ہو رہا ہے جس کے بعد بقیہ میچز چوبیس جنوری کو حیدرآباد، ستائیس جنوری کو ملتان، تیس جنوری کو فیصل آباد اور دو فروری کو شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں جو جمعہ کو کراچی میں منعقد ہوئی کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے خلاف سیریز سے پہلے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف میچوں میں آزمانا اچھا خیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر میچ میں ایک دو نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو بین الاقوامی کرکٹ میں لانے کے لیے اس کی چار پانچ سیزن کی مستقل اچھی کارکردگی کو پیش نظر رکھا جانا چاہیئے کیونکہ وہی کھلاڑی دیر تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہے۔
سلیکٹرز زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں اوپنر ناصرجمشید کو موقع دینے کی بات کررہے ہیں لیکن شعیب ملک کی رائے اس سے مختلف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سلمان بٹ کے ساتھ دوسرے اوپنر کے طور پر وہ کامران اکمل کو موزوں سمجھتے ہیں البتہ ٹیسٹ میں کسی دوسرے کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ شعیب ملک جن کی قیادت پر پاکستان کرکٹ بورڈ مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں اس سال کے اواخر تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرچکا ہے خود کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ فٹنس ٹیسٹ کے تمام مراحل عبور کر چکے ہیں۔ شعیب ملک نے اپنی انفرادی کارکردگی پر ہونے والی تنقید کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں وہ مین آف دی میچ رہے اور گزشتہ سال ان کے بنائے گئے رنز کی تعداد سات سو سے زائد تھی۔ پاکستانی کپتان نے شعیب اختر اور عمرگل کی غیرموجودگی میں پاکستانی پیس اٹیک کے بارے میں کہا کہ جے پور کے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم شعیب اختر کے بغیر کھیلی تھی جب تک آپ کسی نوجوان بولر کو موقع نہیں دینگے اس کی صلاحیتوں کا پتہ کیسے چلے گا۔ شعیب ملک نے کہا کہ انہیں تمام سینئر کرکٹرز کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور گزشتہ سال بحیثیت کپتان جو غلطیاں ان سے ہوئیں تھیں وہ انہیں نہیں دوہرائیں گے۔ کوچ جیف لاسن کا باب وولمر سے موازنے کے بارے میں سوال پر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ باب وولمر کے پاس کوچنگ کا وسیع تجربہ تھا جبکہ لاسن ابھی نئے ہیں۔ کسی کو بھی اپنی صلاحیت نکھارنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ |
اسی بارے میں پاکستانی ٹیم میں تین نئے چہرے18 January, 2008 | کھیل زمبابوے کو اننگز کی شکست 17 January, 2008 | کھیل زمبابوے: اننگز کی شکست کا خطرہ16 January, 2008 | کھیل ناصر جمشید کی شاندار سنچری15 January, 2008 | کھیل ٹور میچ ، زمبابوے209 رنز پر آؤٹ14 January, 2008 | کھیل ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا عزم12 January, 2008 | کھیل زمبابوے دورے کے دورانیہ میں کمی07 January, 2008 | کھیل ’زمبابوے نہیں جانا چاہتے‘24 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||