شبیر احمد کی ہیٹ ٹرک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کرکٹ لیگ کی پہلی 20:20 چیپمئن شپ کا فائنل میچ چنئی سپر سٹارز نے جیت لیا ہے۔ چندی گڑھ کے قریبی شہر پنچکولہ کے تاؤ لال دیوی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں چنئی سپر سٹارز نے چندی گڑھ لائنز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ میچ کی خاص بات چنئی سپر سٹارز کے تیز بولر شبیر احمد کی ہیٹ ٹرک تھی جو آئی سی ایل کے ٹورنامنٹ کی بھی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔ شبیر نے ہمیش مارشل، چیتن شرما اور دنیش مونگیا کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے اس سے قبل عمران فرحت کو بھی آؤٹ کیا تھا۔ شبیر نے میچ میں کل چار اوروں میں 23 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
ایئن ہاروے کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر نے سات میچوں میں 266 رنز بنائے اور نو وکٹ حاصل کیے۔ چندی گڑھ لائنز نے ٹاس جیت کر چنئی سپر سٹارز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ ایئن ہاروے نے وگنیش کے ساتھ اوپننگ کی اور اپنی ٹیم کے طرف سے سب سے زیادہ رنز 36 بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان سٹورٹ لاء نے 34 رنز بنائے۔ دونوں ہی رن آؤٹ ہوئے۔ چنئی سپر سٹارز نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ چندی گڑھ لائنز کی ٹیم 20 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 143 رنز بنا سکی اور اس طرح یہ میچ 12 رنز سے جیت لیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آئی سی ایل کے ایک میچ میں شبیر احمد مین آف دی میچ قرار دیے جا چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں دہلی جیٹس کے ہیرو توفیق عمر02 December, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز 30 November, 2007 | کھیل ’یوسف کیخلاف کارروائی کرینگے‘20 October, 2007 | کھیل ’وقت ملا تو انڈین لیگ کھیلوں گا‘31 August, 2007 | کھیل ’انڈین لیگ کے حامی نہیں‘28 August, 2007 | کھیل ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں: یونس25 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ: حقیقت پسندی کا لمحہ20 August, 2007 | کھیل انضمام، یوسف انڈین لیگ میں20 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||