ثانیہ ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مایہ ناز کھلاڑی ثانیہ مرزا یوایس اوپن چیمپیئن شپ میں ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں ، اتنا ہی نہیں انہوں نے مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں بھی بازی مار لی ہے۔ ثانیہ نے خواتین ڈبلز اور مکس ڈبلز دونوں ہی مقابلوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔مکسڈ ڈبلز میں مہیش بھوپتی نے جم کر ان کا ساتھ دیا اور ان دونوں نے مل کر ایلینا لیکتسیوا اور ڈینیل ناسٹر کی جوڑی کو شکست دی۔ مکسڈ ڈبلز کا مقابلہ ایک طرح سے یکطرفہ رہا جس میں ثانیہ اور بھوپتی نے اپنے حریفوں کو چھ صفر اور چھ دو سے ہرایا۔ اس سے قبل خواتین ڈبلز میں ثانیہ اور بیتھنی مٹیک کی جوڑی نےگارجوسووا اور سٹیوورٹ کو چھ دو، چھ دو کے سیٹ سے ہرایا تھا۔ اس سال اب تک ثانیہ مرزا کی کاکردگی بہت اچھی رہی ہےاور مختلف مقابلوں میں ان کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ثانیہ چھٹی سیڈ کی اننّا چیک ووداتسے کے ساتھ ہونے والےمقابلے کے لیے بہت پر جوش ہیں۔سنیچر کو ان دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔ اس سے پہلے ثانیہ تین بار چیک ووداتسے کے ہاتھوں ہار کا سامنا کر چکی ہیں۔ ثانیہ کا کہنا ہے کہ ان پر اس ہار کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ بغیر کسی دباؤ کے کھل کر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ آج کل ثانیہ سال کے آخری گرانڈ سلیم ٹینس ٹورنا منٹ یو ایس اوپن میں کھیل رہی ہیں ۔ثانیہ کو پہلی مرتبہ یو ایس اوپن میں چھبیسواں مقام حاصل ہوا ہے اور رمیش کرشنن کے بعد ثانیہ پہلی ایسی ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہیں دنیا کے ٹاپ تیس کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ ملی ہے۔ |
اسی بارے میں میرا کھیل بہتر ہوا ہے: ثانیہ مرزا16 September, 2006 | کھیل ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہِنگز کو ہرا دیا28 September, 2006 | کھیل دبئی میں ثانیہ کی فتح01 March, 2005 | کھیل ثانیہ مرزا نے نادیہ پیٹروا کو ہرادیا04 August, 2005 | کھیل اکیورا کلاسک: ثانیہ اگلے دور میں03 August, 2006 | کھیل ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کر دی19 January, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||