BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 September, 2006, 09:54 GMT 14:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہِنگز کو ہرا دیا
ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہِنگز
ثانیہ مرزا نے پہلے سیٹ ہارنے کے بعد، ایک بھی گیم نہیں ہارا اور اگلے دو سیٹ جیت گئیں
ہندوستان کی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کوریا اوپن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں دنیا کی نویں نمبر کy کھلاڑی مارٹینا ہِنگز کو ہرا دیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہِنگز کو چار چھ، چھ زیرو، چھ چار سے ہرایا ہے۔

پہلے سیٹ میں ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں ثانیہ نے ہنگز کا زبردست مقابلہ کیا اور مزید ایک بھی گیم ہارے بغیر دوسرا سیٹ جیت کر سکور برابر کر لیا۔ آخری سیٹ انہوں نے چار کے مقابلے میں چھ گیم سے جیتا۔

اس سے پہلے کورین اوپن کے پہلے میچ میں ثانیہ نے کوریا کی لی یے را کو تین چھ، چھ زیرو، چھ زیرو سے ہرا دیا تھا۔ اس میچ میں بھی ثانیہ پہلا سیٹ ہار گئی تھیں۔

انیس سالہ ثانیہ مرزا گزشتہ دنوں بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھیں اور ان کی ورلڈ ٹینس رینکنگ 70 ہوگئی تھی۔

مارٹینا ہنگز خواتین کے عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں

گزشتہ ہفتے کولکتہ میں سن فیسٹ ٹورنامنٹ میں مارٹینا ہنگز نے ہی انہیں سیمی فائنل میں ہرا دیا تھا۔ جس کے بعد ثانیہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔ ہِنگز نے سانیہ کو زیرو چھ، ایک چھ سے ہرادیا تھا۔

کھیل کے ماہرین کا خیال ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ثانیہ بہتر کارکردگی کرنے میں نا کام ہورہی تھیں کورین اوپن میں یہ جیت انکی عالمی رینکنگ کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی اور انکے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ثانیہ کو مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنے کھیل میں نئی نئی تکنیک کا استعمال کرنا ہوگا۔ ٹینس کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ثانیہ اپنے کھیل کی تکنیک میں تجربات نہیں کر تییں اور ان کے سامنے والا کھلاڑی کو پتہ ہوتا ہے کہ ثانیہ کیا شاٹ کھیلنے جارہی ہیں۔

کورین اوپن میں ثانیہ کوراٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں اور ان اب کا مقابلہ سپین کی ورجینیا روانو پاسکوال سے ہوگا۔

ثانیہ مرزاثانیہ مرزا کی فتح
بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے تاریخ رقم کر دی
ثانیہ مرزا ثانیہ کی ہار
زخمی وینس ولیمز انڈیا کی ثانیہ مرزا پر بھاری
 ثانیہ ثانیہ جیت گئیں
دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں ثانیہ کی فتح
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد