اکیورا کلاسک: ثانیہ اگلے دور میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اکیورا کلاسک ٹورنامنٹ کے سنگل مقابلوں میں تیسرے راونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے سلوانیا کی کترینا سربوٹینک کو 3-6 ، 6-7 اور 4-7 سے شکست دی۔ کترینہ دنیا کی پندرہویں نمبر کی کھلاڑی ہیں۔ اگلے دور میں ثانیہ کا مقابلہ روس کی ایلینا دمنیتیوا سے ہوگا۔ اکیورا کلاسک ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کے مقابلے کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیگو میں ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ کے پہلے دور میں ثانیہ نے امریکہ کی دنیا کی گیارہويں نمبر کی کھلاڑی میگھن سگھنسی کو 3-6 اور 1-6 سے شکست دی تھی۔ بعض پچھلے ٹورنا منٹ میں ثانیہ کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے اس لیئے وہ عالمی رینکنگ میں چوالیسویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ لیکن ان کی کوشش ہے کہ وہ دوبارہ اپنی پوزیشن بہتر کریں۔ بھارتی ڈیوس کپ کے کوچ نندن بل کہتے ہیں کہ ثانیہ اور دوسرے کھلاڑیوں میں فرق یہی ہے کہ اس میں جنون کی حد تک جیتنے کاجذبہ ہے۔ ’وہ میچ پلئیر ہے۔ اس میں جو مقابلے کا جذبہ ہے وہ کم لڑکیوں میں دیکھنے کو ملتا ہے وہ جلدی ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہے‘۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ثانیہ میں اچھے کھلاڑی کی تمام صفات موجود ہیں لیکن ان کی فٹنس تشویش کا باعث ہے۔ مسٹر نندن کا کہنا ہے کہ عام طور تمام میچوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ کے گھٹنے، ٹخنے یا کہنی پر پٹّی ضرور بندھی ہوتی ہے۔ ’انہیں جسمانی فٹنس پر دھیان دینے کی زیادہ ضرورت ہے۔ جب تک وہ جسمانی فٹنس پر توجہ نہیں دیں گی روس اور دوسری کھلاڑیوں کے مقابلے میں انہیں مشکل آئے گي‘۔ مسٹر نندن کے مطابق ثانیہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں لیکن جسمانی فٹنس کی کمی کے سبب وہ عالمی مقابلوں میں کئی بار اچھی کار کردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتی ہیں۔ | اسی بارے میں دبئی میں ثانیہ کی فتح01 March, 2005 | کھیل ثانیہ مداحوں کے دباؤ میں21 June, 2005 | کھیل وینس ولیمز نے ثانیہ مرزا کو ہرا دیا06 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||